Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’مانسون اجلاس سے دہلی اسمبلی ملک کی پہلی ڈیجیٹل اسمبلی بن جائیگی‘‘

Updated: March 28, 2025, 10:28 AM IST | New Delhi

اسپیکر وجیندر گپتا نے ای اسمبلی پروجیکٹ کے جلد نفاذ کا اعلان کیا ،مانسون سیشن’ نیوا‘ایپلی کیشن کے ذریعے منعقد ہوگا۔

Delhi Assembly Speaker Vijender Gupta. Photo: INN
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا۔ تصویر: آئی این این

دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے تیسرے دن اسپیکر وجیندر گپتا نے ای اسمبلی پروجیکٹ کے جلد نفاذ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ۱۰۰؍ دنوں میں اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ مانسون سیشن ای اسمبلی ایپلی کیشن این ای وی اے (نیوا) کے ذریعے منعقد کیا جاسکے ۔ اسپیکر نے بتایاکہ۲۲؍ مارچ کو دہلی قانون ساز اسمبلی اور مرکزی حکومت کی پارلیمانی امور کی وزارت کے درمیان ایک معاہدہ (ایم او یو) پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدہ کے تحت مرکزی حکومت پورے منصوبے کا مالی بوجھ برداشت کرے گی۔ ای اسمبلی کے نفاذ کے بعد تمام کام آن لائن اور پیپر لیس ہو جائیں گے جس سے نہ صرف کام کے عمل میں تیزی آئے گی بلکہ شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا۔اسپیکر  وجیندر گپتانے کہا کہ ای اسمبلی کے نفاذ کے بعد اراکین اسمبلی کو آن لائن نوٹس جمع کرانے اور ایوان سے متعلق تمام ریکارڈ موبائل یا ٹیبلٹ پر حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ ڈیجیٹل سسٹم سوال و جواب، مباحث، قانون سازی کے کاموں اور کمیٹی سے متعلق معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایپلی کیشن ٹچ اسکرین ڈیسک ٹاپ، موبائل اور ٹیبلٹ پر دستیاب ہوگی۔ ہر ایم ایل اے کی سیٹ پر ایک ٹچ اسکرین ڈیوائس لگائی جائے گی، تاکہ وہ تمام ضروری دستاویزات کو ڈیجیٹل شکل میں دیکھ سکیں۔اسپیکر نے کہا کہ ار اکین اسمبلی اور عملے کیلئے ای-اسمبلی  کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے  کیلئے تربیتی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK