• Thu, 13 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی : ہاری ہوئی نشستوں پر غور و خوض کیلئے بی جے پی کی میٹنگ

Updated: February 13, 2025, 11:07 AM IST | Agency | New Delhi

۲۲؍سیٹوں پر شکست کی وجوہات اور تنظیم پر عوامی اعتماد مضبوط کرنے میں ناکامی پر گفتگو ،جیت کیلئے کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیاگیا۔

Delhi BJP President Virendra Sachdeva. Photo: INN
دہلی بی جےپی کے صدر ویریندر سچدیوا۔ تصویر: آئی این این

بی جے پی کی دہلی  یونٹ کی ۴۰؍ سے زائد انتخابی انتظامی کمیٹیوں کے اراکین کی بدھ کو  ایک جائزہ میٹنگ  ہوئی جس میں پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور ہاری ہوئی اسمبلی سیٹوں کا تجزیہ کیا گیا۔ دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور پارٹی  امور کے انچارج بیجینت جے پانڈا کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں پارٹی کے شریک انچارج اتل گرگ، ریاستی تنظیم کے جنرل سیکریٹری پون رانا، مرکزی وزیر ہرش ملہوترا ، اراکین پارلیمنٹ  پروین کھنڈیلوال،  بانسری سوراج،  رام ویر سنگھ بیدھوڑی اور بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری اور پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری ترون چگ سمیت پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں دہلی اسمبلی کی۲۲؍سیٹوں پر شکست کی وجوہات کے ساتھ ساتھ پارٹی تنظیم میں لوگوں کے اعتماد کو مضبوط کرنے میں ناکامی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع سے موصولہ   اطلاعات کے مطابق میٹنگ میں کمیٹیوں کے اہم عہدیدا روں کا جائزہ لیا گیا اور انتخابات کے دوران اپنائی گئی پالیسیوں کی خامیوں پر غور کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران  بی جے پی نے قومی راجدھانی کے۵۲؍ اسمبلی حلقوں میں برتری حاصل کی تھی لیکن اسمبلی انتخابات کے دوران وہ صرف ۴۸؍ سیٹیں جیت سکی ۔ میٹنگ میں  اراکین اسمبلی  اور اراکین پارلیمنٹ نے کارکنوں کے تعاون اور عدم تعاون پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔کچی آبادیوں میں۵۰؍ فیصد تک ووٹ حاصل کرنا جیت کی بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ بی جے پی اسے اپنی کچی آبادیوں کی توسیعی مہم کی کامیابی سے بھی جوڑ رہی ہے۔بی جےپی کی قانون ساز پارٹی کی پہلی میٹنگ آئندہ اتوار کو ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK