• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی الیکشن: کانگریس کا `جیون رَکشا اسکیم کا اعلان، ہر شخص کو۲۵؍لاکھ کا بیمہ ملے گا

Updated: January 09, 2025, 3:23 PM IST | Agency | New Delhi

سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے دہلی کانگریس ہیڈکوارٹرس میں اس اسکیم کا اعلان کیا ،اسکے تحت شہری سرکاری وغیر سرکاری اسپتال میںمفت علاج کرواسکیں گے

Ashok Gehlot, Qazi Nizamuddin and Devendra Yadav at the press conference.  Photo: INN
اشوک گہلوت، قاضی نظام الدین اوردیویندر یادو پریس کانفرنس کےدوران۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے بدھ کو  دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد `جیون رَکشا یوجنا کے نام سے اپنی دوسری گارنٹی کا اعلان کیا۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے یہاں دہلی کانگریس ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ایک تقریب میں `جیون رکشا یوجنا کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، پارٹی کے ریاستی انچارج قاضی نظام الدین، پارٹی کے سینئر لیڈران ڈاکٹر یوگ نند شاستری اور پروفیسر کرن والیہ موجود تھیں۔
 کانگریس نے اپنی دوسری گارنٹی `جیون رَکشا یوجنا کے تحت دہلی کے لوگوں کو۲۵؍لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے ذریعے دہلی کا کوئی بھی شہری سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکے گا۔
 اس موقع پر اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میںعوام کی صحت کو دیکھتے ہوئے ہم نے مکھیہ منتری چرنجیوی یوجنا شروع کی تھی جس کے تحت لوگوں کو۲۵؍ لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں علاج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت سی ٹی، اسکین، الٹراساؤنڈ  جیسے تمام ٹیسٹ  مفت میں کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اسکیم کے تحت اعضاء کی پیوند کاری کی سہولت بھی مفت دستیاب ہے۔ آج ہم دہلی کے لوگوں کیلئے ایسی ہی اسکیم  کااعلان کر رہے ہیں۔ اس اسکیم کے نفاذ کے بعد لوگ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں۲۵؍ لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی یہ مجوزہ اسکیم دہلی کے لوگوں کیلئے `گیم چینجر ثابت ہوگی۔
  انہوں نے کہا کہ اس بار دہلی میں کانگریس کی حکومت بننے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملک کیلئے بھی اہم ہے ۔ گہلوت نے کہا کہ مجوزہ اسکیم دہلی کے باشندوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK