• Mon, 03 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی :سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جھوپڑپٹی کےمکینوں کو بی جےپی سے خبر دار کیا

Updated: February 03, 2025, 12:43 PM IST

کیجریوال نے کہا کہ بی جےپی پیسے دے کرووٹ ڈلوائے گی اورپھر جیل میں ڈالے گی۔

Arvind Kejriwal and Sanjay Singh during the press conference. Photo: PTI
اروند کیجریوال اورسنجے سنگھ پریس کانفرنس کےدوران ۔ تصویر: پی ٹی آئی

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جھگیوں میں رہنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ بی جےپی انہیں ۳؍ ہزار روپے دے کرفرضی ووٹ ڈلوائے گی اورپھر انہیں جیل میں ڈال دے گی۔ کیجریوال نے کہاکہ پیسوں کے بدلے اپنی انگلیوں پر کالی سیاہی نہ لگوائیں ورنہ جیل ہوسکتی ہے۔  اروندکیجریوال نے اتوار کو ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے دہلی کی کچی آبادی کے مکینوں کو خبردار کیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ بی جے پی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پیسوں کے عوض اپنی انگلیوں پر کالی سیاہی نہیں لگوائیں۔ ورنہ آپ کو جیل ہو سکتی ہے۔ بی جے پی کے کارکن کچی بستیوں میں گھر گھر جا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ تین ہزار روپے لے لو الیکشن کمیشن آپ کے گھر آکر آپ کا ووٹ ڈلوا دے گا۔ یہ بہت بڑی سازش ہے۔ اگر آپ نے بوتھ پر گئے بغیر اپنی انگلی پر سیاہی لگوا لی تو یہ لوگ جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں آپ کو ہی گرفتار کروادیں گے۔ 
  انہوں نے کہا کہ مجھے کچی آبادی کے بہت سے لوگوں کے فون آ رہے ہیں ۔ ان کی پارٹی والے گھر گھر جا کر کہہ رہے ہیں کہ ۳؍ہزارروپے لے لو الیکشن کمیشن آپ کے گھر آکر ووٹ ڈلوا دے گا۔ وہ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگ گھر پر ووٹ ڈال دینا اور بدلے میں اپنی انگلی پر سیاہی لگوا لینا۔ یہ سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے کیونکہ یہ آپ کو پھنسانے کی بہت بڑی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج آپ کو پیسے دے رہے ہیں وہی کل آپ کو گرفتار کروائیں گے۔ یہ بہت بڑا فراڈ ہے اور آپ دفعہ ۴۲۰؍ کے تحت جیل جائیں گے۔ اس مصیبت میں مت پڑنا۔ اگر وہ آپ کو مفت پیسے دے رہے ہیں تو لے لیں لیکن اگر پیسے کے بدلے انگلی پر نشان لگوا رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں کرنا۔ اس دوران ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے الیکشن کمیشن پرتنقید کرتے ہوئےکہا کہ کمبھ کرن ۶؍مہینے میں سوتاتھا اور ۶؍مہینے جاگتا تھا لیکن الیکشن کمیشن شاید کبھی جاگتا ہی نہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK