اس منصوبہ کے تحت وزیر آباد بیراج، سونیا وِہار سے جگت پور شنی مندر تک جمنا کے۶؍ کلومیٹر حصے کو ڈیولپ کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 11:21 AM IST | Agency | New Delhi
اس منصوبہ کے تحت وزیر آباد بیراج، سونیا وِہار سے جگت پور شنی مندر تک جمنا کے۶؍ کلومیٹر حصے کو ڈیولپ کیا جا رہا ہے۔
قومی راجدھانی میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے دہلی حکومت نے جمنا ندی میں کروز سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ندی کے۶؍ کلومیٹر حصے کو اس کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ ڈی ٹی ٹی ڈی سی کروز سروس کیلئے آپریٹر کی تقرری ہوگی۔ آپریٹر سبھی مسافروں، عملہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی ٹی ٹی ڈی سی نے منصوبہ کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت وزیر آباد بیراج، سونیا وِہار سے جگت پور شنی مندر تک جمنا کے۶؍ کلومیٹر حصے کو ڈیولپ کیا جا رہا ہے۔ اس میں سیاحوں کے لیے کروز سروس کا انتظام ہوگا۔ دہلی ٹورزم اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈی ٹی ٹی ڈی سی) نے اس کیلئے آر ایف کیو (ٹینڈر) جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ۲؍ سولر یا الیکٹرک بیٹری کروز چلانے والے آپریٹر کی تقرری ہوگی جہاں اس کو چلایا جائے گا۔ مجوزہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ یہ ندی کروز سیاحت کو بڑھاوا دے گی کیونکہ یہ اِن لینڈ واٹرویز اتھاریٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)، دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ڈی ڈی اے)، دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی)، ڈی ٹی ٹی ڈی سی اور آبپاشی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کی مربوط کوششوں کے ساتھ ایک ماحول دوست اور پائیدار واٹر ٹرانسپورٹ منصوبہ ہوگا۔