Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

دہلی ہائی کورٹ کا عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی کے انتخاب پر نوٹس

Updated: March 28, 2025, 10:20 AM IST | New Delhi

دہلی ہائی کورٹ نے آتشی کی کالکاجی اسمبلی نشست سے جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ ان پر انتخابی بے ضابطگیوں، بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی (آپ) کی لیڈراور سابق وزیر اعلیٰ آتشی کی کالکاجی اسمبلی نشست سے جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔

Former Chief Minister Atish. Photo: INN
سابق وزیر اعلیٰ آتشی۔ تصویر: آئی این این

دہلی ہائی کورٹ نے آتشی کی کالکاجی اسمبلی نشست سے جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ ان پر انتخابی بے ضابطگیوں، بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی (آپ) کی  لیڈراور سابق وزیر اعلیٰ آتشی کی کالکاجی اسمبلی نشست سے جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔یہ درخواست کالکاجی کے دو ووٹروں، کمل جیت سنگھ دگل اور آیوش رانا نے دائر کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ آتشی اور ان کے ایجنٹوں نے انتخابات میں بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سہارا لے کر کامیابی حاصل کی۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ آتشی کا انتخاب کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں مستقبل میں بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھئے: میامی اوپن: الیکزینڈرا ایلا نے سواتیک کو ہراکر سیمی فائنل میں قدم رکھا

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آتشی کے حامیوں نے ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے نقد رقم تقسیم کی۔ اس کے علاوہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مخالف امیدوار، بی جے پی کے رہنما رمیش بدھوڑی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے جعلی ویڈیوز جاری کروائیں۔ درخواست گزاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آتشی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر سرکاری گاڑی کو اپنے انتخابی مہم میں استعمال کیا اور ووٹنگ  سے۴۸؍ گھنٹے قبل عائد پابندی کی خلاف ورزی بھی کی۔واضح رہےکہ ۵؍ فروری ۲۰۲۵ء  کو دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو۲۲؍ سیٹیں ملیں، جبکہ بی جے پی  نے ۷۰؍ میں سے ۴۸؍سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
  کالکاجی نشست پر آتشی نے بی جے پی کے رمیش بدھوڑی کو۳۵۲۱؍ووٹوں سے شکست دی تھی۔ آتشی کو۵۲۱۵۴؍ ووٹ ملے جبکہ بدھوڑی نے ۴۸۶۳۳؍ووٹ حاصل کیے تھے۔ کانگریس امیدوار الکا لامبا کو محض ۴۳۹۲؍ ووٹ ملے تھے۔ ہائی کورٹ نے آتشی، الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK