• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی :عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کے مجسمے کی تنصیب شروع،نیم فوجی دستے تعینات

Updated: September 27, 2024, 10:44 PM IST | New Delhi

نمازِ جمعہ سخت پولیس بندوبست میں ادا کی گئی ، دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں ہی مجسمے کی تنصیب کیخلاف پٹیشن سخت تبصرے کے ساتھ مسترد کی ہے

Security has been increased outside Eidgah Park in Delhi. (PTI)
دہلی میں واقع عید گاہ پارک کے باہر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔(پی ٹی آئی )

دہلی کےمشہور اور تاریخی اہمیت کے حامل عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کے مجسمے کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے کے بعد  بڑی تعداد میں لوگ عیدگاہ پارک کے قریب جمع ہو گئے تھے لیکن  پولیس نے فوری کارروائی کی اور ہجوم کو منتشر کر دیا۔عیدگاہ کے قریب مجسمے کی تنصیب کے فیصلے پر   احتجاج کی افواہوں کے بعد پولیس اور نیم فوجی دستے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سخت سیکوریٹی نافذ کر دی گئی۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پیغامات پر یقین نہ کریں۔سوشل میڈیا خاص طور پر واٹس ایپ پر یہ پیغام گردش کر رہا تھا کہ عیدگاہ کے قریب مجسمے کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔   
 واضح رہے کہ گزشتہ  دنوں  دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی یعنی  ڈی ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جھنڈے والا مندر کے قریب واقع چوراہے سے رانی لکشمی بائی کا مجسمہ ہٹا کر عیدگاہ پارک کے قریب منتقل کردیا جائے۔ یہ اقدام چوراہے کو ہٹانے کے بعد ضروری ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے مجسمے کو نئی جگہ منتقل کیا گیا۔ڈی ڈی اے کے فیصلے کے خلاف کچھ افراد نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے مجسمے کی تنصیب کے خلاف عرضی کو مسترد کر دیا اور عرضی گزاروں کو سخت سست کہا تھا ۔ عدالت نے کہا تھا  کہ عیدگاہ کےانتظامیہ کو پارک کے گردونواح کی دیکھ بھال یا اس یہاں ہونے والے تعمیراتی کام کی  مخالفت کا کوئی قانونی حق نہیں ہے۔ڈی ڈی اے کا مجسمہ منتقل کرنے کا  فیصلہ درست  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK