• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی فسادات ۲۰۲۰ء: دہلی کورٹ نے عمر خالد کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی

Updated: May 28, 2024, 4:55 PM IST | New Delhi

دہلی کورٹ نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔ خیال رہے کہ عمر خالد نے ۱۵؍ فروری کو سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی عرضی واپس لے لی تھی۔

The court has repeatedly rejected Umar Khalid`s bail plea. Photo: INN
عدالت نے بارہا عمر خالد کی ضمانت کی عرضی مسترد کی ہے۔ تصویر: آئی این این

دہلی کی ایک عدالت  نے عمر خالد کی ضمانت کی عرضی مسترد کی ہے۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۰ء کے مشرقی دہلی کے فسادات میں انہیں ملزم ٹھہرایاگیا تھا۔ ۱۵؍ فروری کو عمر خالد نے اپنی ضمانت کی عرضی سپریم کورٹ سے واپس لے لی تھی۔ ان کے وکیل کپل سبلنے کہا تھا کہ ’’ہم ٹرائل کورٹ میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔‘‘

 

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد، جن کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،نے قبل ازیں عدالت سے کہا تھا کہ ان کے علاوہ دیگر ملزمین جن کے خلاف سنگین الزامات ہیں جو ضمانت مل گئی ہے جبکہ ایسے افراد جو مبینہ طور پر اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، کو دہلی پولیس نے ملزم تک قرار دنہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK