عمر خالد کی درخواست پر پیر کو جسٹس پرتیبا ایم سنگھ اور جسٹس امت شرما کی بنچ سماعت کرے گی۔ ۲۸؍ مئی کو ٹرائل کورٹ نے خالد کی دوسری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور نچلی عدالت کے فیصلے کو عمر خالد نے چیلنج کیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 21, 2024, 9:05 PM IST | New Delhi
عمر خالد کی درخواست پر پیر کو جسٹس پرتیبا ایم سنگھ اور جسٹس امت شرما کی بنچ سماعت کرے گی۔ ۲۸؍ مئی کو ٹرائل کورٹ نے خالد کی دوسری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور نچلی عدالت کے فیصلے کو عمر خالد نے چیلنج کیا تھا۔
جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد نے دہلی فسادات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج بڑے سازش کیس میں ضمانت کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ خالد کی درخواست پر پیر کو جسٹس پرتیبا ایم سنگھ اور جسٹس امت شرما کی بنچ سماعت کرے گی۔ ۲۸؍ مئی کو ٹرائل کورٹ نے خالد کی دوسری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور نچلی عدالت کے فیصلے کو عمر خالد نے چیلنج کیا تھا۔ خالد نے سپریم کورٹ سے راحت کی درخواست واپس لینے کے بعد نئی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ خالد نے اکتوبر۲۰۲۲ء میں ضمانت مسترد کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
خالد، شرجیل امام اور کئی دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت فروری۲۰۲۰ء کے فسادات کو مبینہ طور پر’’ماسٹر مائنڈ‘‘کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ۵۳؍ لوگ مارے گئے تھے اور ۷۰۰؍ سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ عمرخالد کو دہلی پولیس نے ستمبر۲۰۲۰ء میں گرفتار کیا تھا۔ ۲۸؍ مئی کو ٹرائل کورٹ نے خالد کی دوسری بار باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کی پہلی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا اس کا سابقہ حکم حتمی ہو گیا ہے۔