• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی پانی بحران: سپریم کورٹ کی راجدھانی کو یو وائے آر بی سے رجوع کرنے کی ہدایت

Updated: June 13, 2024, 9:37 PM IST | New Delhi

آج سپریم کورٹ نے دہلی کے پانی کے بحران کے مسئلے پر داخل کردہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے راجدھانی حکومت کو اپر یمنا ریور بورڈ (یو وائے آر بی) سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ ہماچل پردیش کے دہلی کو پانی کی فراہمی سے انکار کرنے کے بعد عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نئی دہلی میں پانی کے وسیع بحران کے درمیان سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش کے یہ کہنے کہ اس کے پاس زیادہ پانی نہیں ، راجدھانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپر یمنا ریور بورڈ(یو وائے آر بی) سے پانی کی فراہمی کیلئے رجوع کرے۔ عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس پرشانت کمار مشرا اور پرسنا بی ورلے نے سماعت کےدوران دہلی سے کہا کہ وہ یو وائے آر بی کو ۵؍ بجے ایپلی کیشن داخل کرے اور راجدھانی کیلئے انسانی بنیادوں پر پانی کے مطالبے کی مانگ کرے۔ راجدھانی میں پانی کے بحران کے درمیان خواتین اور بچوں کو ٹینک سے پانی حاصل کرنے کیلئے لمبی قطاروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ متعدد افرادکھانا بنانے اور اپنی پیاس مٹانے کیلئےناکافی پانی سمیت اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: رفح : اسرائیلی فوج اور حماس کےلڑاکوں میں شدید جھڑپیں

راجدھانی کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب ہماچل پردیش نے سپریم کورٹ کے حکم جاری کرنے کے بعد کہا کہ اس کے پاس ۱۳۶؍ کیوسیک پانی نہیں ہےجو وہ دہلی کو فراہم کر سکے۔سپریم کورٹ کی بینچ نے سماعت کے دوران کہا کہ یو وائے آر بی نے دہلی سے کہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر مزید ۱۵۰؍ کیوسیک پانی کی سپلائے کیلئے ایپلی کیشن داخل کرے ۔ اگر یہ ایپلی کیشن نہیں داخل کیا گیا ہے تو دہلی حکومت یہ ۵؍ بجے تک یہ ایپلی کیشن داخل کرے۔ایپلی کیشن داخل کرنے کے بعد بورڈ اس معاملے میں کل میٹنگ منعقد کرے گا اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK