• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: آتشی پرچم نہیں لہرائیں گی، ایل جی نے کیلاش گہلوت کو نامزد کیا

Updated: August 14, 2024, 10:32 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی کی وزیر تعلیم آتشی سنگھ راجدھانی میں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جگہ پرچم نہیں لہرائیں گی کیوں کہ دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی ) نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

Delhi Government Ministers Atishi Singh and Kailash Gehlot. Photo: INN
دہلی حکومت کے وزراء آتشی سنگھ اور کیلاش گہلوت۔ تصویر : آئی این این

دہلی کی وزیر تعلیم آتشی سنگھ راجدھانی میں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جگہ پرچم نہیں لہرائیں گی کیوں کہ دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی ) نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ جی اے ڈی نے اس کا جواز یہ پیش کیا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال جیل میں ہیں اور وہاں سے وہ ایسی کوئی بھی درخواست نہیں کرسکتے ہیں۔ اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے دیگر قواعد کا حوالہ دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد دہلی میں آئینی بحران پیدا ہو نے کا امکان تھا کیوں کہ ۱۵؍ اگست پر پرچم لہرانا آئینی ذمہ داری ہے اور یہ کام صرف وزیر اعلیٰ ہی کرسکتے ہیں ۔ اس معاملے پر دہلی میں دن بھر سیاست ہلچل جاری رہی اور چہ میگوئیاں بھی ہوتی رہیں کیوں کہ اب تک آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایسا موقع کبھی نہیں آیا ہے۔ 
 لہٰذااس غیر یقینی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے دہلی حکومت میں وزیر داخلہ کیلاش گہلوت کو پرچہ لہرانے کے لئے نامزد کیا ہے۔ ایل جی کے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں کیوں کہ کیلاش گہلوت عام آدمی پارٹی کے جونیئر لیڈر ہیں اور حکومت میں بھی ان کی حیثیت جونیئر وزیر کی ہی ہے جبکہ آتشی سنگھ پارٹی کی نہایت سینئر لیڈر ہیں اور کیجریوال کی غیر موجودگی میں وہی پارٹی اور حکومت کا کام کاج دیکھ رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK