• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈیلائل روڈ بریج کا فٹ پاتھ تیار، سیڑھیوں اورخودکارزینہ کا انتظار

Updated: February 05, 2024, 11:21 AM IST | Rajendra B. Aklikar | Mumbai

مقامی افراد کی شکایات اور مطالبات کے بعدلوور پریل میں نئے تعمیر شدہ ڈیلائل روڈ بریج پر ریلوے سیکشن کے اوپر انتہائی ضروری فٹ پاتھ تیار ہے جبکہ باقی فٹ پاتھ کوجنگلے لگاکر راہ گیروں کیلئے بندرکھا گیا ہے۔

The installation of escalators and automatic escalators at Dalyle Road Bridge will further facilitate the commuters. Photo: INN
ڈیلائل روڈبریج پرسیڑھیوں اور خودکارزینہ لگنے سے مسافروں کو مزید آسانی ہوگی۔ تصویر : آئی این این

مقامی افراد کی شکایات اور مطالبات کے بعدلوور پریل میں نئے تعمیر شدہ ڈیلائل روڈ بریج پر ریلوے سیکشن کے اوپر انتہائی ضروری فٹ پاتھ تیار ہے جبکہ باقی فٹ پاتھ کوجنگلے لگاکر راہ گیروں کیلئے بندرکھا گیا ہے۔ تاہم یہ فٹ پاتھ صرف اسی وقت قابل رسائی ہوں گے جب سیڑھیوں اور خودکار زینہ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ مزید برآں اس اہم پل پر بس روٹس کی بحالی جنوبی ممبئی کی چھوٹی چھوٹی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کر رہی ہے اور اس سے علاقے میں آمدورفت بہتر ہورہی ہے جس سے شہریوں کو راحت مل رہی ہے۔ بریج کی تعمیراتی جگہ پر موجود ایک انجینئر نے کہاکہ ’’گرڈر کے باہر فٹ پاتھ اب ہموار اور تیار ہے۔ تاہم یہ ریلوےکے راستے پر مکمل ہے، اس کےسروں پر سیڑھیوں اور خودکارزینہ لگانے کا منصوبہ ہے۔ بی ایم سی نے یہاں ۴؍ سیڑھیاں تعمیر کرنے اور ۲؍ ایسکیلیٹر (خودکار زینے ) لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ ‘‘فی الحال کری روڈ کی طرف جنگلے لگاکر راہ گیروں کیلئے عارضی جگہیں قائم کی گئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر پل کو ۲۴؍ جولائی۲۰۱۸ء سے بند کر دیا گیا تھا۔ مسافروں کے حقوق کی تنظیم ’آپلی بیسٹ آپلیا ساٹھی‘ سے وابستہ سدھیش کنسے نے اس بارے میں کہا تھاکہ۴؍سال سے زیادہ انتظار کرنے کے بعدلوور پریل اسٹیشن پر ریلوے پل ٹریفک کیلئےدوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ پل کی تعمیر کے دوران بیسٹ کے تمام بس روٹ جس میں روٹ نمبر۲؍ لمیٹڈ، ۴۴، ۵۲، ۵۷؍ اور ۶۳؍ شامل ہیں، کو کری روڈ بریج کی طرف موڑ دیا گیاتھا۔ ہم نےبیسٹ سے اپیل کی تھی کہ جیسے ہی پل دوبارہ کھولا جائے گا تو بسوں کے اصل راستوں کو بحال کردے۔ مذکورہ تنظیم کے صدر روپیش شیلاٹکر نے کہا کہ اس درخواست کا بیسٹ نے فوراً جواب دیا اوربسوں کے مذکورہ تمام روٹس کو فوری طور پر بحال کر دیا کیونکہ پل عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ ہم اس کیلئے بیسٹ کے شکر گزار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK