• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئندہ ۵؍ سال میں زرعی مزدوروں اور ڈرائیوروں کی مانگ میں اضافہ ہوگا، ڈبلیوای ایف کی رپورٹ میں انکشاف

Updated: January 10, 2025, 3:03 PM IST | Agency | New Delhi

اس رپورٹ کے مطابق ۲۰۳۰ء تک۱۷؍ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، اس مدت کے دوران۲ء۹؍ کروڑ افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوسکتے ہیں، یعنی۸ء۷؍ کروڑ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

New jobs will be created in agriculture sector. Photo: INN
زراعت کے شعبے میں نئے روزگار پیدا ہو ں گے۔ تصویر: آئی این این

اگلے ۵؍سال کے دوران زرعی مزدوروں اور ڈرائیوروں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ یہ شعبے تیزی سے بڑھتی ہوئی ملازمتوں میں شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی، کیشئر اور کلرک جیسے جاب میں کمی ہوگی۔ یہ معلومات ورلڈ اکنامک فورم( ڈبلیو ای ایف )کی ’فیوچر جابز رپورٹ۲۰۲۵‘ سے حاصل ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ کے شہرداووس میں۲۵-۲۰؍ جنوری کو ہونے والے ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے  قبل جاری کی گئی ہے۔
روزگار کے کتنے مواقع پیدا ہوں گے؟
 ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ۲۰۳۰ء تک۱۷؍ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس مدت کے دوران۹ء۲؍ کروڑ افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ۷ء۸؍ کروڑ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی ٹیکنالوجیز کی آمد سے۲۰۳۰ء تک ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ایک ہزار  سے زیادہ کمپنیوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مطالعے میں پایا کہ اسکل گیپ  آج بھی کاروباری تبدیلی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ملازمت کیلئے درکاراسکل کا تقریباً۴۰؍ فیصد تبدیل ہونا طے ہے۔۶۳؍ فیصد کمپنیاں اور تنظیمیں پہلے ہی اسے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتی ہیں جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔
 ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ روزگار زراعت کے شعبے میں پیدا ہوگا۔ اس میں زرعی مزدور اور دیگر مزدور شامل ہوں گے۔ اس کے بعد ہلکے ٹرکوں یا `ڈیلیوری سے متعلق ڈرائیور، سافٹ ویئر اورایپلیکیشن ڈویلپرزاور دکانوں میں کام کرنے والے ’سیلس پرسن‘ وغیرہ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ  مریضوں کی دیکھ بھال کر نے والے نرسنگ پروفیشنلز  اور سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کی ملازمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
کیشئر اور کلرک کی ملازمتوں میں کمی 
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسری طرف کیشئر اور ٹکٹ کلرک۵؍ تیزی سے کم ہونے والی ملازمتوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس کے بعد انتظامی معاونین اور ایگزیکٹیو سیکریٹری ہیں۔ عمارت کی دیکھ بھال کرنے والوں اور صفائی کرنے والوں کیلئے بھی روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔ چیزوں کا ریکارڈ اور اسٹاک کی دیکھ ریکھ سے متعلق کلرکوں کی بھی  ملازمتیں بھی کم ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی چھپائی جیسے شعبوں میں کام کرنے والوں کیلئے روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK