• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اے آئی پروفیشنلز کی مانگ ۳؍ برسوں میں دُگنی ہو گی

Updated: August 22, 2024, 12:32 PM IST | New Delhi

رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۷ء تک ہندوستانی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی )پیشہ ور افراد کی مانگ بڑھ کر۱۲؍لاکھ ۵۰؍ہزار ہو جائیگی۔

In the present era, the demand for AI professionals is increasing. Photo: INN.
موجودہ دور میں اے آئی پیشہ ور افراد کی مانگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ملک میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پیشہ ور افراد کی مانگ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقتوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۲۷ء تک ہندوستانی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی )پیشہ ور افراد کی مانگ بڑھ کر۱۲؍لاکھ ۵۰؍ہزار ہو جائے گی، جو اس وقت ۵؍لاکھ ۵۰؍ہزار ۶؍لاکھ تک ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اے آئی پروفیشنلز کے کام کے معیار کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ 
رپورٹ میں اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ `ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کو بہتر طریقے سے تیز کرنے اور اس کا انتظام کرنے کیلئے انتہائی ہنر مند پیشہ ور افراد کو تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ نیسکام اور ڈیلوئٹ انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بعنوان ایڈوانسنگ انٹر وینشنز: انڈیا اے آئی اسکلس اینڈ پروگرامس نیڈیڈکی رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے دو ہندوستانی کوئی نہ کوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیکھنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے میں فی الحال اے آئی اور مشین لرننگ کو اعلیٰ سطح کی مہارتوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس طرف نوجوانوں کا جھکاؤ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ `سبھی صنعتوں میں اے آئی کو اختیار کرنےکا رجحان ہے، لیکن اعلیٰ ہنر مند اے آئی پیشہ ور افراد کی شدید کمی ہے۔ اگر اس فرق کو ختم نہ کیا گیا تو اقتصادی ترقی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۷ء تک اے آئی مارکیٹ ۲۵؍ سے۳۵؍ فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔ یہ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ اے آئی پیشہ ور افراد کی مانگ اور سپلائی کے درمیان فرق بڑھے گا۔ اس لئے اس شعبے میں نئے اور موجودہ پیشہ ور افراد کو اعلیٰ سطح کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 
ستیش گوپالیا، صدر، ٹیک اینڈ ٹرانسفارمیشن، ڈیلوئٹ ساؤتھ ایشیا، نے کہاکہ ’’ `حکومتی اکیڈمی اور صنعت کا تعاون موجودہ اے آئی پیشہ ور افراد کو دوبارہ تربیت دے کر اور نئے پیشہ ور افراد کو آج کی ضرورتوں کے مطابق تکنیکی مہارتوں سے لیس کر کے، ایک بہترین اور مضبوط ٹیلنٹ پول بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے ہم اے آئی جدت طرازی کی رفتار کو مزید تیز کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹری اور اکیڈمی کے درمیان باہمی ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ ان دونوں شعبوں کو ایک اے آئی ٹیلنٹ پول بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ اس کے تحت وہ مربوط فاؤنڈیشنل اے آئی کورسیز شروع کر سکتے ہیں اور صنعتوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ تربیتی پروگرام بھی شروع کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صنعت کے اسٹیک ہولڈرس کو جامع مہارتوں کے ترقیاتی پروگراموں پر عمل درآمد کرنا چاہیے جو بنیادی اور جدید اے آئی مہارت کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس میں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں طرح کا علم دیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK