• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار سیلاب متاثرین کیلئے پی ایم کیئر فنڈ سے امداد کا مطالبہ

Updated: October 04, 2024, 9:53 AM IST | New Delhi

کھرگے نےایکس پر ایک پوسٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی وراحتی کاموں میں تیزی لانے کی اپیل کی

A flood affected area in Bihar`s Saharsa.(PTI)
بہار کے سہرسہ میںایک سیلاب زدہ علاقہ ۔(پی ٹی آئی )

بہار میں سیلاب سے حالات ابتر ہیں جن کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب متاثرین کیلئے  پی ایم کیئر فنڈ سے امداد کا بندوبست کیاجائے ۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اس سلسلے میں ایکس پر ایک پوسٹ میںیہ مطالبہ کیا اور بہار میں سیلاب سے جان و مال کے نقصان پر انتہائی غم و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے  بہار میںمشکل حالات کے درمیان مرکزی و ریاستی حکومت سے گزارش کی ہے کہ راحت  اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ کھرگے  نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو ’پی ایم کیئرس‘ فنڈ سے معاوضہ دیا جائے ۔ 
 کھرگے  نے  پوسٹ میں لکھا  ’’بہار میں سیلاب کا منظر خوفناک ہوتا جا رہا ہے۔۱۷؍ اضلاع  میں تقریباً ۱۵؍لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کئی لوگوں کی موت کی خبر بے حد تکلیف دہ ہے۔ پل ٹوٹ گئے ہیں اور خصوصاً شمالی بہار میں آفت کے سبب شہریوں کے گھر اجڑ گئے ہیں۔‘‘اس پوسٹ میں کھرگے  یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’مرکزی و ریاستی حکومتوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ راحت و بچاؤ کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ متاثرین کو فوری مدد مل سکے ۔ مشکل حالات میں ہندوستانی فضائیہ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جو مدد کر رہی ہیں، ان کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اب بھی ریاستی حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعہ کافی مدد کی ضرورت ہے۔‘‘
  کھرگے  کا کہنا ہے کہ ’پی ایم کیئرس‘ فنڈ سے سیلاب متاثرین کو موافق معاوضہ دیاجانا چاہئے اور ریاستی حکومت کی مدد کرنی چاہئے ۔ جن کسانوں کی فصل برباد ہوئی ہے انہیں بھی معاوضہ ملنا چاہئے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان سے متاثرین کی ہر ممکن مدد اور خدمت کریں۔

bihar patna Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK