Updated: March 02, 2025, 10:04 AM IST
| Mumbra
رمضان المبارک میں روزہ داروں کو پانی کی قلت، ٹریفک جام، صاف صفائی نہ ہونے اور اسی طرح دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے جمعہ کو ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم احمد خان اور تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) کے سابق اپوزیشن لیڈر اشرف شانو پٹھان نے دیوا وارڈ کمیٹی ( جس کے تحت کوسہ تا شیل پھاٹا کے متعدد علاقے آتے ہیں )کے دفتر میں تمام میونسپل محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں دیوا کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر راجا رام گری، ڈائے گھر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سندیپن شندے، ممبرا ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے پولیس انسپکٹر بھرت چودھری، محکمہ آب رسانی کے افسر سالنکھےاور دیگر محکموں کے افسران کےعلاوہ سابق کارپوریٹر ریحان پیتل والا، باباجی پاٹل، ہیرا پاٹل، ظفر سید، مفتی اشرف، نور چودھری اور دیگر عہدیداروں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
عوام کی اہم شکایات درج ذیل ہیں
محکمہ شیل میں بے تحاشا غیر قانونی تعمیرات اور گاڑیوں کے سروس سینٹرز ہیں جنہیں پانی کے کنکشن غیر قانونی طور پر دیئے جارہے ہیں اور اس س سےعوام کو پانی نہیں ملتا۔ ٹینکر مافیا کا جال پھیلا ہے، ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وائی جنکشن سے کلیان پھاٹا تک، غیر قانونی گیراج کے خلاف کاررو ائی کی جائے اور ۲۵؍ تا ۳۰؍ لاوارث چار پہیہ گاڑیاں کو ہٹانا جائے۔
شہر میں بڑھتے ہوئے کچرے اور گندگی کی وجہ سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے محکمہ صفائی میں مزید ملازمین بھرتی کئے جائیں۔
شہر میں بجلی سپلائی کرنے والی ٹورینٹ پاور کے ذریعے بجلی کی سپلائی منقطع کرنے، بجلی کے میٹر ضبط کر نے اور ویجلنس کے ذریعے صارفین پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے سلسلے کو بند کیا جائے۔