• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سےدھولیہ ضلع کے۶؍ نیشنل ہائی ویزکی تعمیرکا مطالبہ

Updated: December 09, 2024, 4:58 PM IST | Ismail Shaad | Dhule

دھولیہ مالیگاؤں حلقے کی رکن پارلیمان ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ نےدہلی میں مرکزی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں مطالباتی مکتوب سونپا۔

Member of Parliament Dr Shobha Bachhao and Union Minister Nitin Gadkari talking. Photo: INN
رکن پارلیمان ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 دھولیہ مالیگاؤں  حلقے کی رکن پارلیمان ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ نے دھولیہ ضلع کے  ۶؍ نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی کام کرنے کے ضمن میں روڈ ٹرانسپورٹ، نقل و حمل محکمہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے دہلی میں ملاقات کی ہے  اور انہیں مکتوب پیش کیا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق  مرکزی وزیر نتن گڈکری کو پیش کردہ مکتوب میں شوبھا بچھاؤنے مہاراشٹر اور گجرات کو جوڑنے والے سونگیر دونڈائچہ نندوربار فور ٹریک روڈ کی تعمیرنوکا مطالبہ کیا ہے، اس روڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بچھاؤ نے کہا کہ  مذکورہ پروجیکٹ آدیواسی علاقے سے گزرتا ہے ، نیز یہ روڈ ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے نمبر ۳،ممبئی نیترنگ رنگ روڈ کو جوڑتا ہے۔اسی طرح دھولیہ شہر سے گزرنے والے اور مختلف ریاستوں کے راستوں کو جوڑنے والا اور ہمہ وقت ٹرافک سے متاثر رہنے والے ممبئی آگرہ، ناگپور سورت، دھولیہ شولاپور ان ۳؍ اہم نیشنل ہائی وے کی وجہ سے دھولیہ شہرکا ٹریفک نظام  متاثر رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شام میں تختہ پلٹ سے پڑوسی فکرمند، مغربی ممالک نے خیر مقدم کیا

رکن پارلیمان بچھاؤ نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر مدھیہ پردیش سرحد کو جوڑنے والے دھولیہ پیپل گاؤں سے گزرنے والا ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے کے ۶؍ ٹریک کی ضرورت ہے فی الحال یہاں فور ٹریک روڈ ہے۔مذکورہ نیشنل ہائی وے پر سواریوں کی نقل و حمل کی وجہ سے ٹریفک نظام بہت زیادہ متاثر رہتا ہے اسلئے اس روڈ کو سکس ٹریک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مکتوب میں اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ دھولیہ شہر سے متصل اودھان گاؤں میں ایم آئی ڈی سی ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی ٹریفک نظام ہمیشہ متاثر رہتا ہے آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں اسلئے اودھان گاؤں میں اوور بریج کی تعمیر نہایت ضروری ۔ ناسک کے پاس سپت شرنگی دیوی کے مندر پر مہاراشٹر کے علاوہ مدھیہ پردیش، اتر پردیش  کے عقیدتمند بڑی تعداد میں پیدل جاتے ہیں۔ان عقیدتمندوں کو پیدل جانے کیلئے اسپیشل راستہ بنایا جائے۔رکن پارلیمان ڈاکٹر شوبھا بچھاؤ نے ان ۶؍ اہم نیشنل ہائی وے کے راستوں کے تعمیری کام کو شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ڈاکٹر بچھاؤ کے سیکریٹری نے بتایا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ڈاکٹر بچھاؤ کی باتیں اور مطالبہ بغور سننے کے بعد مذکورہ راستوں کا تعمیری کام جلد ہی شروع کرنے کا تیقن دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK