معروف اداکار اور فلمساز راج کپور کے مداح اور سماجی خدمتگار عبدالرزاق قریشی نے وزیرا عظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کو اسپیڈ پوسٹ سے خط بھیج کر مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: December 24, 2024, 7:00 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
معروف اداکار اور فلمساز راج کپور کے مداح اور سماجی خدمتگار عبدالرزاق قریشی نے وزیرا عظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کو اسپیڈ پوسٹ سے خط بھیج کر مطالبہ کیا۔
معروف اداکار اور فلمساز راج کپور کے مداح اور سماجی خدمتگار عبدالرزاق قریشی نے وزیرا عظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کو اسپیڈ پوسٹ سے خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ ’جوہو تارا روڈ‘ کا نام ’جوہو شو مین راج کپور روڈ‘ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’راج کپور اگر زندہ ہوتے تو ان کی عمر ۱۰۰؍ سال ہوگئی ہوتی۔ اپنی مخصوص اداکاری اور فلموں سے عوام کو انہوں نے جو تفریح فراہم کی ہے اور پوری دنیا میں محبت کا پیغام پہنچایا ہے ان کی ان خدمات کے پیش نظر اگر جوہو تارا روڈ، جہاں فلمی دنیا کی بہت سی ہستیاں مقیم ہیں، کو راج کپورسے منسوب کردیا جائے تو ان کیلئے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔‘‘