• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور میں امن بحال کرنے کا مطالبہ

Updated: August 08, 2024, 11:23 AM IST | New Delhi

لوک سبھا میں اگومایا ویمول اکوئیجم نے کہاکہ منی پور میں ۱۴؍ ماہ قبل شروع ہونے والی بدامنی سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

Members of Parliament in the midst of Lok Sabha proceedings. Photo: PTI.
لوک سبھا کی کارروائی کے درمیان اراکین پارلیمنٹ۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

لوک سبھا میں  منی پور میں امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ا س دوران دیگر ریاستوں کے مسائل پر بھی اٹھا ئے گئے۔ بدھ کو کانگریس کے اگومایا ویمول اکوئیجم نے منی پور میں پرتشدد واقعات کے دوبارہ شروع ہونے کو انتہائی سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر وہاں امن بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگومایا ویمول اکوئیجم نے کہا کہ منی پور میں ۱۴؍ ماہ قبل شروع ہونے والی بدامنی کے نتیجے میں جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ گاؤں کے گاؤں تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں بے گھر ہونے والوں کی املاک کا تحفظ کیا جاناچاہئے اور ان کی باز آبادکاری کی جانی چاہئے۔ 
اسی دوران کانگریس کے گورو گوگوئی نے شمال مشرقی ریلوے پر سوتیلا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے دوران شمال مشرق میں جو ٹرینیں روکی گئی تھیں انہیں بحال کیا جانا چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ کئی اہم ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، اس لئے ان کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جانا چاہئے۔ گورو گوگوئی نے شمال مشرق میں ضرورت کے مطابق لیول کراسنگ پلوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے محکمہ ریلوے میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ 
ترنمول کانگریس کے یوسف پٹھان نے مغربی بنگال میں بند جوٹ ملوں کو دوبارہ شروع کرنے اور جوٹ کے کسانوں اور جوٹ ورکرز کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
کانگریس کے منیش تیواری نے چندی گڑھ کے عوام کو قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنے مکانات اور اراضی کی جائیداد فروخت کرنے میں درپیش مشکلات کی طرف ایوان کی توجہ مبذول کرائی اور اس معاملے میں حکومت کی مداخلت کا مطالبہ کیا۔ 
بی جے پی کے گجیندر سنگھ پٹیل نے درج فہرست قبائل کے لوگوں کو متاثر کرنے والی سیکل سیل انیمیا کی بیماری کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ حکومت کو سائنسدانوں کی ایک ٹیم بنانا چاہئے اور اس بیماری کی تشخیص کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ عام آدمی پارٹی کے گرودیپ سنگھ اوجلا نے پنجاب سیکٹر میں واگھہ سرحدی چوکی کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دوبارہ تجارت شروع کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کاروبار ٹھپ ہونے سے بہت سے مقامی افراد اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہو گئے ہیں۔ 
ترنمول کانگریس کی رچنا بنرجی نے مغربی بنگال کے ہگلی علاقے میں گنگا میں ریت کے جمع ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دریا کا قدرتی بہاؤ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا میں ریت جمع ہونے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔ 
بی جے پی کے گوپال جی ٹھاکر نے بہار کے دربھنگہ میں ہائی کورٹ کی بنچ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بنچ کے قیام سے مقامی افراد کو جلد انصاف مل سکے گا۔ 
کانگریس کے شیواجی بڈپا کلگے نے بدھ کو لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران لاتور ضلع کی بند پڑی دودھ پاؤڈر مل کو پھر سے چلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے وہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس معاملے کو ایوان میں اٹھاتے ہوئے بڈپا نے کہا کہ یہ مل کافی عرصے سے بند ہے جسے دوبارہ شروع کرنے سے وہاں معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔ 
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے بجرنگ منوہر سوناونے ( شرد چندر پوار ) نے فصل بیمہ اسکیم کے تحت متاثرہ کسانوں کو بیمہ کی رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ بیڑ ضلع کے کئی کسان فصل بیمہ کی رقم کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK