• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کے ڈی ایم سی کی ۵۸ ؍عمارتوں کی انہدامی کارروائی پر ۳ ؍فروری تک روک

Updated: January 04, 2025, 10:51 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کے ڈی ایم سی کی ۵۸ ؍عمارتوں کے مکینوں کو عبوری راحت۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

): کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی ) کی حدود میں متعدد فلیٹ خریداروں نے بلڈنگ قانونی ہونے کی تصدیق کے بعد مکانات خریدےلیکن پرائیویٹ بلڈروں نے عمارت رجسٹریشن کیلئے فرصی مہر اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر تعمیراتی اجازت نامہ تیار کرکے ` ریرا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے ایسی ۵۸؍ عمارتوں کو غیر قانونی قرار دے کر انہدامی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم جمعہ کو ہائی کورٹ کی طرف سے عبوری حکم دیا گیا کہ مذکورہ عمارتوں کے خلاف ۳ ؍ فروری تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے۔ اس حکم سے ہزاروں خاندانوں کو کچھ حد تک راحت ملی ہے۔ 
 بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کے ڈی ایم سی نے ۴؍ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو انہدامی کارروائی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے خلاف سوسائٹی کے ذمہ داروں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ چیف جسٹس دیویندر اپادھیائے اور جسٹس امیت بورکر کی بینچ نے اس پر شنوائی کرتے ہوئے ان سوسائٹیوں کو ۳ ؍فروری تک عبوری راحت دی تھی۔ اسی طرح مزید ۱۲؍ سوسائٹیوں نے عبوری ریلیف کیلئے جمعہ کو ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے سبھی ۵۸ عمارتوں کے خلاف انہدامی کارروائی پر ۳؍ فروری تک روک لگا دی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK