Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ناندیڑ میں انہدامی کارروائی، غیر قانونی دکانیں اور ٹھیلے ہٹائے گئے

Updated: March 06, 2025, 11:37 AM IST | ZA Khan | Nanded

شہر کے مختلف علاقوں میںخوانچہ فروشوں غیر قانونی دکانوںکو ہٹایا گیا، آئندہ دکان لگانے پر سخت کارروائی کا انتباہ۔

Corporation staff confiscating the goods of the stall holders. Photo: INN
کارپوریشن کا عملہ ٹھیلے والوں کا سامان ضبط کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 ناندیڑ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے پیش نظر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت مہم چلائی جارہی ہے ۳؍ مارچ سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دکانوں اور خوانچوں کو ہٹایا گیاہے۔ ایک روز قبل مہاویر چوک، سونو کارنر، وزیرآباد چوک، آیورویدک کالج اور ایس ٹی اوور برج کے اطراف کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ اس مہم کی قیادت ناندیڑ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سُورج گُرو نے کی ۔ 
  ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کا انہدامی دستہ اور شہر ٹریفک پولیس کے انسپکٹر صاحب رائو گُٹے سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران مہاویر چوک، سونو کارنر، وزیرآباد چوک، آیورویدک کالج اور ایس ٹی اوور برج کے اطراف غیر قانونی دکانوں اور ٹھیلوں وغیرہ کو پوری طرح صاف کر دیا گیا۔ ان علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے پھلوں اور و سبزی کے کے اسٹال، کٹلری کی عارضی دکانیں اور ہاتھ گاڑیاں ہٹائی گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور عوام کو آسانی ہو۔ 
 میونسپل انتظامیہ اور پولیس نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ آئندہ کوئی بھی پھل یا سبزی فروش یا کٹلری فروش ان مقامات پر دکان نہ لگائے۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسکے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مہم کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد سائیکل ٹریک کو بھی خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں تعاون کریں، تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK