• Thu, 13 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پمپری چنچوڑ میں انہدامی کارروائی، ۵؍ ہزار دکانیں توڑی جائیں گی

Updated: February 13, 2025, 11:39 AM IST | Agency | Pune

کارروائی کا شکار دکانداروں میں ناراضگی ، برسوں سے کاروبار کر رہے ہیں، انتظامیہ اب انہیں بے روزگار کر رہا ہے۔

If these were illegal constructions, why was the administration silent for years? Photo: INN
اگر یہ غیر قانونی تعمیرات تھیں تو برسوں انتظامیہ خاموش کیوں تھا؟۔ تصویر: آئی این این

پونے ضلع کے پمپری چنچوڑ  شہر میں میونسپل کارپوریشن نے انہدامی کارروائی شروع کی ہے۔ شہر کے کدل واڑی علاقے میں تقریباً ۵؍ ہزار غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی گئی جن میں سے زیادہ تر پترے کے شیڈ ہیں۔ یہاں زیادہ بھنگار والوںکے گودام ہیں۔  اس کارروائی سے مقامی دکاندار سخت ناراض ہیں کیونکہ ان کے مطابق وہ برسوں سے یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔ 
  اطلاع کے مطابق پونے کے پمپری چنچوڑ شہری انتظامیہ نے کدل واڑی علاقے میں اچانک انہدامی کارروائی شروع کی ہے   اور یہاں کم و بیش ۵؍ ہزار دکانیں گرائی جانے والی ہیں جن میں کچھ پختہ تو کچھ نیم پختہ ہیں۔ زیادہ تر پترے کے شیڈ ہیں جو کہ بھنگار والوں کے گودام ہیں۔ یاد رہے کہ پمپری چنچوڑ میں بڑے پیمانے پر آٹو موبائل اور انڈسٹریل گالے ہیں۔ یہاں سے خاصا بھنگار نکلتا ہے۔ اس بھنگار کی خرید و فروخت کرنے والی سب سے زیادہ دکانیں کدل واڑی علاقے میں ہے۔ یہاں ڈھائی سو ایکڑ زمین پر  ۱۵۰۰؍ دکانیں ایک ساتھ ہیں جہاں یہ کاروبار ہوتا ہے۔ان دکانوں کو انہدامی دستہ  بلڈوزر  کے ذریعے منہدم کر رہا ہے۔ 
 حالانکہ ان دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اسی جگہ پر کاروبار کر رہے ہیں۔ شہری انتظامیہ قانون کی دھونس دکھا کر ان کے پیٹ پر لات مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔  ان دکانداروں کی شکایت ہے کہ ان کی باز آبادکاری کا کوئی مناسب انتظام کئے بغیر ان کی دکانیں گرائی جا رہی ہیں۔ ہم نے کئی بار مطالبہ کیا کہ ہمیں اسکریپ  مینجمنٹ یارڈ دستیاب کروایا جائے لیکن ایسا کیا نہیں گیا اور اب قانون کے نام پر ہمیں بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ ان دکانداروں نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ شہر کا کوئی بھی سیاسی لیڈر اس معاملے میں سامنے نہیں آیا سب کے سب پوری طرح خاموش ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK