• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈیرہ سچا سودہ کے چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کو ۲۱؍ دن کے فرلو پر جیل سے رہا کیا گیا

Updated: August 13, 2024, 2:43 PM IST | Hyderabad

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈیرہ سچا سودہ کے چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کو ۲۱؍ دن کے فرلو (طویل رخصت) پر ہریانہ کے ضلع روہتک کی سناریا جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

Gurmeet Ram Rahim Singh. Photo: INN
گرمیت رام رحیم سنگھ۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ سچا سودہ کے چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کو ۲۱؍ دن کے فرلو(طویل رخصت ) پر جیل سے رہا گیا ہے۔ تاہم، فرلو(طویل رخصت) کسی بھی قیدی کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں ایک طویل مدت گزارنے کے بعد دی جاتی ہے ۔ رام رحیم سنگھ کو فوری ضرورت کی بناء پر فرلو پر ۲۱؍دن کی مدت کیلئے جیل سے رہا گیا ہے۔
 خیال رہے کہ گزشتہ ۴؍ برسوں میں رام رحیم سنگھ کو مسلسل فرلو پر رہائی مل رہی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ۶؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر ڈیرہ سچا سودہ کے چیف کو ہریانہ کے ضلع روہتک کی سناریا جیل سے رہاکیا گیا ہے۔وہ اترپردیش کے باغپت ہی میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ سنگھ کو جیل سے عبوری راحت ۱۵؍اگست کو ان کی سالگرہ سے قبل دی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ رام رحیم سنگھ کو ۲۰۱۷ء میں ہریانہ کے سرسا ضلع میں ڈیرہ سچا سودہ کے ہیڈ کوارٹرس میں ۲؍ خواتین کی عصمت دری کیلئے ۲۰؍ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ۲۰۲۱ء میں وہ اور ان کے ۴؍ ساتھیوں کو رنجیت سنگھ قتل کے معاملے میں عمر قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔ مئی میں پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے قتل کے معاملے میں انہیں بری کیا تھا۔ جون میں سنگھ نے ہائی کورٹ نے ۲۱؍ دن کے فرلو کی مانگ کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK