• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرکاری احکامات کے باوجود اساتذہ اضافی تنخواہ سےمحروم

Updated: December 27, 2023, 12:36 PM IST | Inquilab News Network | Malegaon/Nashik

مالیگائوں کے اردو اسکولوں کے اساتذہ کا ناسک میں ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے دفتر کےباہر دھرنا۔

Malegaon Urdu school teachers protest. Photo: INN
مالیگاؤں اردو اسکول کے اساتذہ کا احتجاج۔ تصویر : انقلاب

اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھٹنا اور راشٹروادی شکشک سنگھٹنا کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (ناسک)کے آفس کے باہر ایک روزہ احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اساتذہ کی تنخواہ جاری کرنے کیلئے سرکاری حکم نامہ ہونے کے باوجود محکمہ جاتی سطح پر کوتاہی اور محکمے کے افسران کو گمراہ کن شکایتوں کی بنا پر برسرخدمت اساتذہ کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ اس مسئلے کی طرف انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کیلئے یہ دھرنادیا گیا۔
سرکاری تنخواہ سے محروم مالیگائوں کی اُردو میڈیم (پرائیویٹ) اسکولوں میں ایسے سیکڑوں اساتذہ ہیں جوگزشتہ ۱۵؍ یا ۲۰؍سال سے تدریسی خدمات اُسی طرح انجام دے رہے ہیں جیسے ایک گرانٹیڈ ٹیچر کرتا ہے لیکن انہیں تنخواہ نان گرانٹ ٹیچر کی ملتی ہے۔ ایسے نان گرانٹ اساتذہ کو گرانٹ ریلیز کرنے کے تعلق سے ریاستی حکومت نے ایک ٹھوس قدم اٹھایا اور جنوری ۲۰۲۳ء سے ان اساتذہ کو رجوع بہ ملازمت تسلیم کرتے ہوئے انہیں تنخواہیں دینے کے احکامات دئیے لیکن ان احکامات پر اب تک عمل نہیں ہوا۔ 
اس تعلق سے شیخ شاکر عبدالشکور (شکشک نیتا )نے کہا کہ’’ اساتذہ کی حق تلفی کے ذمہ دار وہ بھی ہیں جو گمراہ کن شکایتیں سرکاری محکمہ تعلیم کو روانہ کرتے ہیں ۔ موصولہ شکایتوں کی جانچ اور ازالے کا آڑ لے کر سرکاری محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی من مانی کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مالیگائوں کے اُردو اداروں میں برسوں سے کام کرنے والی معلمات اور معلمین اپنے جائز حقوق کی بازیابی کیلئے سڑک پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ منظر دیکھ کر تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے مخلص افراد تڑپ جاتے ہیں لیکن انہیں کوئی عار نہیں جنہوں نے اِن اساتذہ کے فرائض و اختیارات کو نظر کرتے ہوئے گمراہی کا باب کھول رکھا ہے۔‘‘ ان اساتذہ نے بی ڈی چوہان (ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ،ناسک ) نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی ۔ اساتذہ نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ بی ڈی چوہان نے بعض اہم معاملات کی جانب توجہ مبذول کروائے جانے پر ان اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو اُن کا جائز حق دینے کیلئے سرکاری انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پوری طرح پابند ہے۔ چوہان نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو اساتذہ کی خدمات اور قربانیوں کا پورا احساس ہے ۔اس ضمن میں جلد ہی مثبت فیصلے کیا جائے گا اور فوری طور سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK