• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

حلف برداری کے باوجود ۱۸؍ وزیروں نے اپنا کام کاج نہیں سنبھالا

Updated: December 31, 2024, 2:55 PM IST | Agency | Mumbai

بعض وزیروں کے ناراض ہونے تو بعض کے ملک سے باہر جانے کی خبر ہے، ایک نے پیر کو عہدہ سنبھال لیا۔

A chair has been found but the minister is shying away from sitting. Photo: INN
کرسی ملی ہے لیکن وزیر بیٹھنے سے کترا رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر حکومت کی نئی کابینہ کو حلف اٹھائے ہوئے ۱۵؍ دن سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ جبکہ وزیروںکو ان کے قلمدان بھی سونپ دیئے گئے ہیں اس کے باوجود کم از کم ۱۸؍ وزراء ایسے ہیں جنہوں نے اب تک اپنا کام کاج شروع نہیں کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ان میں سے بیشتر آرام یا تفریح کی غرض سے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ البتہ میڈیا میں یہ قیاس بھی لگایا جا رہا ہے کہ یہ وزراء ناراض تو نہیں ہیں؟  
 اطلاع کے مطابق دتاتریہ بھرنے جن کا تعلق اجیت  پوار کی این سی پی سے ہے، اب تک اپنے دفتر نہیں پہنچے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے قلمدان سے خوش نہیں ہیں اسی لئے چارج سنبھالنے میں تاخیر کر رہے ہیں۔  وہ اس وقت غیر ملکی دورے پر نکل گئے ہیں۔ جن لوگوں نے اب تک اپنا چارج نہیں سنبھالا ہے ان  کے نام اس طرح ہیں۔ آشیش شیلار، دتاتریہ بھرنے، دادا بھسے، مکرند پاٹل، یوگیش کدم ، پنکج بھوئیر، بابا صاحب پاٹل، پرکاش آبٹکر، آشیش جیسوال، مادھوری مسال، میگھنا بورڈیکر، جے کمارراول، مانک رائو کوکاٹے، نرہری زروال، بھرت گوگائولے، اتل ساوے، گلاب رائو پاٹل،  اطلاع کے مطابق سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی موت کے سبب ملک میں ۷؍ دنوں کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا اب ان وزراء کےنئے سال سے قبل اپنا عہدہ سنبھالنے کا کوئی امکان نہیں ہے حالانکہ ان کے عہدہ نہ سنبھالنے کااس سوگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک وزیر تعلیم دادا بھسے نے اپنا عہدہ سنبھال لیا تھا جبکہ بھرت گوگائولے نے آج ( منگل) کو عہدہ سنبھالنے کی بات کہی ہے۔  یاد رہے کہ وزراء کو قلمدان تو تقسیم کر دیئے گئے لیکن اضلاع کے نگراں وزیر کے طور پر کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال شیوسینا (شندے)اور این سی پی اجیت کے درمیان نگراں وزیر کے عہدوں کیلئے کھینچ تان جاری ہے۔ ہر وزیر اپنے پسند کے ضلع کا نگراں بننا چاہتا ہے، بعض وزراء اس بات کا بھی انتظار کر رہے ہیں کہ پہلے بطور نگراں وزیر ان کے ناموں کا اعلان ہو جائے اس کے بعد وہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK