• Sun, 12 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر داخلہ کے ٹویٹ کے باوجودنیرل میں اذان پر پابندی برقرار ، ۲؍ وقت ہی اذان دینے کی اجازت

Updated: April 27, 2020, 5:00 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Neral

کر جت تعلقہ میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہیں دیئے جانے سے متعلق اتوار کو انقلاب نے خبر شائع کی تھی

Mosque - Pic : INN
مسجد ۔ تصویر : آئی این این

 کر جت تعلقہ میں لاؤڈ  اسپیکر پر اذان نہیں دیئے جانے سے متعلق اتوار کو انقلاب نے خبر شائع کی تھی۔ اس کے بعد پورے تعلقہ میں باقاعدہ پانچوں وقت کی اذانیں دی جارہی ہیں البتہ نیرل میں صرف فجر اور مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
             مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے واضح طور پر ٹویٹ کے ذریعہ مساجد میں اذان دینے کا حکم صادر کیا ہے ۔ اس کے باوجود نیرل پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر اویناش پاٹل کی ہٹ دھر می کے سبب نیرل کی سبھی مساجد میں محض مغرب کی اذان دی جارہی ہے۔ اس ضمن میں نمائندہ ٔ انقلاب نے نیرل کی جامع مسجد کے پیش امام محمد سلمان سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ اتوار کو بھی محض مغرب کی اذان دی گئی بقیہ ۴؍ وقت کی اذانیںنہیں دی گئیں۔ جامع مسجد کے متولی شفیع نجے کے مطابق نیرل میں برسوں سے فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر نہیں دی جاتی ہے کیونکہ اطراف میں برادران وطن کی اکثر یت ہے ۔لیکن جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے مقامی پولیس نے پانچوں وقت کی اذان دینے پر پابندی عائد کردی تھی اور یہ صورت حال ہنوز بر قرار ہے۔ 
 عیاں رہے کہ سماج وادی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے بھی ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹر یو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں دہرایا کہ پورے مہاراشٹر میں اذان پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
  اس ضمن میں نیرل پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سے رابطہ قائم کیا گیا لیکن انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK