• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شدید بارش سے گجرات میں تباہی،۸؍ افراد کی موت ، ۸۰۰؍ سے زائد متاثر

Updated: July 26, 2024, 11:11 AM IST | Agency | Gandhi Nagar

دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی، ڈیموں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے ، کئی شہر زیر آب، کئی دیہات کٹ کر رہ گئے، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل جاری۔

Jaye to Jaye Kahan.... In a flooded area of ​​Surat, people are sitting in a sheltered place to escape from the water. Photo: INN
جائیں تو جائیں کہاں....سورت کے ایک زیر آب علاقے میں لوگ پانی سے بچ کراونچی جگہ پر بیٹھے ہیں۔ تصویر : آئی این این

شدید بارش سے گجرات بے حال ہے۔گجرات میں گزشتہ تین دن شدید بارش ہورہی ہے۔جمعرات کو بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی شہرزیر آب آ گئے۔ سورت میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور ڈیموں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے، ریاست کے کئی علاقے زیر آب آگئے اور کئی دیہات کٹ کر رہ گئے۔  بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم۸؍ افراد ہلاک  ہوئے ہیں جبکہ ۸۰۰؍سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا  ہے۔
ذرائع کے مطابق گجرا ت کے اضلاع  بڑودہ، سورت، بھروچ اور آنند میں صبح سے ہی موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے اور حکام کو بعض مقامات پر اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں ریل خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ریاستی ریلیف کمشنر آلوک کمار پانڈے نے کہا’’گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں گجرات کے کئی حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے۸؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم نے اس عرصے کے دوران ۸۲۶؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ہم نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ۲۰؍ٹیمیں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ۱۱؍ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں تعینات کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے کئی اضلاع کیلئے`ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھنے اور پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے کنٹرول روم ۲۴؍ گھنٹے کام کر رہے ہیں۔پانڈے نے کہا کہ ریاست کے تمام۲۰۶؍ بڑے ڈیم بھرتے جارہے ہیں ریاست کا سب سے بڑا سردار سروور ڈیم ۵۴؍فیصد بھر چکا ہے۔سابر کانٹھا ضلع کے ہمت نگر میں۲۴؍ گھنٹو ں میں ۹۹؍ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ یہاں دیوار گرنے سے ایک۳۵؍ سالہ خاتون اور اس کےبچے کی موت ہوگئی۔ آنند کے ضلع مجسٹریٹ پروین چودھری نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو کام  پر لگا دیا گیا ہے اور انتظامیہ زیر آب علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK