• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کےای ایم اسپتال ایک خاندان ہے جہاں ہر فرد کی دیکھ بھال کی جاتی ہے‘‘

Updated: January 19, 2025, 10:37 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کاسیٹھ گووردھن داس سندر داس میڈیکل کالج اورکنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال کی صد سالہ افتتاحی تقریب پر اظہار خیال۔

Chief Minister Devendra Farnavis speaking. Photo: INN
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس خطاب کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

’’کے ای ایم اسپتال ممبئی کی سماجی زندگی کاایک اہم حصہ ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کسی ادارے کیلئے اپنی صد سالہ سالگرہ منانا فخر کی بات ہے۔ کے ای ایم اسپتال کا ممبئی کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک اہم مقام ہے۔ کے ای ایم اسپتال کا یہ سال سماج کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا کیونکہ یہ اپنے صدسالہ سال میں داخل ہوچکاہے۔ ‘‘
 ان خیالات کا اظہار اسپتال کے صدسالہ جشن سے متعلق منعقدہ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے کیا۔ 
 وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ ’’ ۱۰۰؍ سال کے دوران اس ادارہ نے طبی شعبےمیں بہت اہم اور لگن سے کام کیا ہے۔ صحت کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ ریاستی حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت کے شعبوں میں بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ مہاتما پھولے جن آروگیہ یوجنا کے ذریعے ہر شخص کو ۵؍ لاکھ روپے تک کا مفت علاج مل رہا ہے۔ ریاست نے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج بنانے کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس کے مطابق ریاست میں گزشتہ ایک سال میں ۱۰؍ نئے سرکاری میڈیکل کالج شروع کئے گئے ہیں۔ ‘‘
  ان کا کہناتھا کہ’’سرکاری اسپتالوں نے کووڈ۱۹؍ کے دوران بہت اچھا کام کیا۔ ہزاروں جانیں بچائی ہیں ۔ کووڈ کے دور میں سرکاری اسپتالوں کا کام یقیناً قابل تعریف تھا۔ کےای ایم اسپتال ایک خاندان ہے جہاں ہر فرد کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ‘‘
 اس موقع پر کے ای ایم اسپتال کے ملازمین کیلئے ۲۱؍منزلہ عمارت کاسنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ 
 واضح رہےکہ سنیچرکو پریل میں واقع کےای ایم اسپتال میں سیٹھ گووردھن داس سندر داس میڈیکل کالج اور کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال کے صد سالہ افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر منگل پربھات لودھا، ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سرنائک، رکن پارلیمنٹ ملند دیورا، رکن اسمبلی سرواشری اجے چودھری، کالی داس کولمبکر، راج ہنس سنگھ، میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی، ایڈیشنل کمشنربپن شرما، ڈین سنگیتا رائوت اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ پروگرام میں ڈاکٹرز، پروفیسرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK