یوم آئین پر چیف جسٹس آف انڈیا کی ملک کے شہریوں کو یقین دہانی ’سپریم کورٹ عوام کا کورٹ ہے، اس سے رجوع میں ڈریں نہیں۔‘
EPAPER
Updated: November 27, 2023, 9:49 AM IST | Agency | New Delhi
یوم آئین پر چیف جسٹس آف انڈیا کی ملک کے شہریوں کو یقین دہانی ’سپریم کورٹ عوام کا کورٹ ہے، اس سے رجوع میں ڈریں نہیں۔‘
اتوار کو ’ یوم آئین‘ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چُڈ نے ملک کے عوام کو یقین دلایا کہ سپریم کورٹ کے دروازے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور رہیں گے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سپریم کورٹ عوام کا کورٹ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ شہریوں کو اس سے رجوع میں گھبرانانہیں چاہیے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چُڈ نے عدالتی ڈھانچہ کو مزید عوام دوست بنانے کی وکالت کی اور کہا کہ اس سے تمام طبقات، ذات اور نسل کے شہری عدالتی نظام پر اپنا اعتماد بحال کر سکتے ہیں اور اسےاپنے حقوق کے نفاذ کیلئے اسے منصفانہ اور موثر فورم کے طور پر دیکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے یوم آئین کے جشن کوایک آزاد قوم کی سماجی زندگی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ملک ہندوستان کے ساتھ آزاد ہوئے لیکن خود حکمرانی میں ڈگمگاگئے جبکہ ہندوستان نے نہ صرف اپنے آئین کو برقرار رکھا بلکہ لوگوں نے اپنی امنگوں کی علامت کے طور پر آئین کو اختیار کیا۔