• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھونی جیومارٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر،۸؍اکتوبر سے جیواُتسو

Updated: October 07, 2023, 11:45 AM IST | Agency | New Delhi

ریلائنس ریٹیل کے جیومارٹ نے ہندوستانی کرکٹ آئیکن مہندر سنگھ دھونی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

MS Dhoni. Photo. INN
مہندر سنگھ دھونی۔ تصویر:آئی این این

ریلائنس ریٹیل کے جیومارٹ نے ہندوستانی کرکٹ آئیکن مہندر سنگھ دھونی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ جیومارٹ نے اس کے ساتھ ہی ۸؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے فیسٹیوتشہیری سیل کا نام بدل کر `جیو اُتسو، سیلبریشن آف انڈیا کر دیا ہے۔ جمعہ کو یہاں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ ’’ہندوستان اپنی متحرک ثقافت، لوگوں اور تہواروں کیلئے جانا جاتا ہے، جیومارٹ کی `جیو اتسو کیمپین ہندوستان اور اس کے عوام کے اتسوکی علامت ہے۔ میں جیومارٹ سے وابستہ ہونے اور لاکھوں ہندوستانیوں کے خریداری کے سفر کا حصہ بننے کیلئے بے حد پرجوش ہوں ۔‘‘دھونی کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے، جیو مارٹ کے سی ای او سندیپ وراگنتی نے کہاکہ ’’برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرایم ایس دھونی ایک بہترین انتخاب ہیں ، ان کی شخصیت جیومارٹ کی طرح قابل اعتبار ہے۔ دھونی نے ملک کو جشن منانے کے بہت سے مواقع فراہم کئے ہیں اور اب صارفین کو جیومارٹ پرجشن منانے کا ایک اور موقع مل رہا ہے اور `شاپنگ اس جشن کا ایک لازمی حصہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK