• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھولیہ: قیدیوں کو بیکری مصنوعات سازی کی تربیت دی گئی

Updated: December 23, 2024, 12:26 PM IST | Ismail Shad | Mumbai

ضلع جیل میں سماجی تنظیم اور جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو روزگار و کاروبارکی تربیت دی جارہی ہے تاکہ رہائی کے بعد وہ جرائم کی دنیا سےدور رہیں اور اپنا گزر بسر اور اہل خانہ کی کفالت محنت و ایمانداری سے کریں۔

Jail administration, staff and social organization workers can be seen. Photo: INN
جیل انتظامیہ، عملہ اور سماجی تنظیم کے کارکنان دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جیل میں سزا کاٹنے والے قیدی رہا ہونے کے بعد جرائم کی دنیا سے باہر نکل کے بعد اپنا اور اہل خانہ کا گزر بسر محنت و ایمانداری سے کریں اس مقصد کے تحت قیدیوں کو جیل کے اندر کاروباری تربیت دینے کی کوشش دھولیہ ضلع جیل میں کی جارہی ہے۔ اسی کوشش کی ایک کڑی کے طور پر دھولیہ ضلع جیل میں اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس، جیل اصلاحی خدمات انتظامیہ مہاراشٹرریاست پونے، اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ناسک کی رہنمائی میں دھولیہ ڈسٹرکٹ جیل کلاس ون اور اِنر وہیل کلب آف دھولیہ، کراس روڈ جین ایکس کے اشتراک سے قیدیوں کو قلیل مدتی بیکری کے کاموں کی تربیت دی گئی۔ 
  اس ضمن میں دھولیہ ضلع جیل کمشنر ای جی شندے نے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا۱۸؍ سے ۲۰؍ دسمبریعنی تین روز تک ہونے والی اس تربیت میں جیل کے۱۵؍ قیدیوں نے حصہ لیا۔ بیکری ٹریننگ کے ذریعے۲۵؍ مختلف قسم کے بیکری پروڈکٹس جیسے نان خطائی، بیسن نان خطائی، چاکلیٹ بالز، چاکلیٹ، کیک، ماربل کیک، پاؤ، کھاری وغیرہ بنانے کی تربیت دی گئی۔ 
 اس پروگرام میں ای جی شندے، سپرنٹنڈنٹ، جھنجھورڈے سینئر جیل آفیسر، سُربھی گپتا صدر، ساکشی مہاجن کوچ، مینل اگروال سابق صدر انر وہیل کلب آف دھولیہ کراس روڈ، ریا پٹیل سیکریٹری، تنیشکا جادھو رکن، منوہر بھدانے ٹیچر، تائڑے کانسٹیبل، سوناونے موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK