یہاں نظام پور قصبے کی عید گاہ پر بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ بعدازیں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر اور نم دیدہ ہوکردعا کی۔
EPAPER
Updated: August 30, 2023, 9:05 AM IST | dhule
یہاں نظام پور قصبے کی عید گاہ پر بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ بعدازیں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر اور نم دیدہ ہوکردعا کی۔
یہاں نظام پور قصبے کی عید گاہ پر بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی ۔ بعدازیں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر اور نم دیدہ ہوکردعا کی۔ نمازاستسقاء سے قبل جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا افضل پٹھان نصیحت آمیز خطاب میںکہا کہ موسم سب اللّہ کے حکم سے وجود میں آتے ہیں۔حکم صرف اللّہ تعالیٰ کا ہی چلتا ہے۔دنیا کے نظام میں جو ردو بدل ہوتا ہے،دنیا میں جو حالات آتے ہیں ہمارے اعمال کی وجہ سے آتے ہیں۔ ا نہوںنے حدیث کا مفہوم حضرت عبداللّہ ابن عباس رضی اللّہ عنہ کے حوالے سے سمجھایا کہ اللّہ کے رسول نے فرمایا پانچ گناہوں کی سزا پانچ طریقے سے ہے۔ وعدہ کرکے وعدے کوتوڑیں گے، اللّہ ہم پر ظالم و جابر بادشاہ کو مسلط کردیں گے۔زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ سے اللّہ تعالیٰ قحط سالی کو مسلط کردیں گے۔بارش کو روک لیں گے۔جس طرح زیورات، نقدی کی زکوٰۃ ہوتی ہے اسی طرح زمین کی بھی زکوٰۃ ہوتی ہے ۔ پیداوار کی زکوٰۃ وقت پر ادا کرتے رہیں گے، اللّہ تعالیٰ بارش کو وقت پر برساتے رہیں گے۔ صرف استغفراللّہ کہہ لینے کا نام توبہ نہیں ہے۔جب تک ہماری توبہ صحیح نہیں ہوگی ،اللّہ کی طرف سے رحمتیں نہیں برسیں گی۔سب سے پہلے تو ہم گناہوں کو چھوڑیں، جو گناہ ہم سے سرزد ہوئے ہیں، اس پر ندامت کریں۔آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کریں ، جن کے حقوق ہم نے دبائے ہیں ان کا حق انہیں واپس کریں۔جن پر ظلم کئے ان سے معافی مانگیں۔
نمازکے بعد مولانا افضل پٹھان نے رقت آمیز دعا کی کہ اے اللّہ پوری امت کیلئے تیری رحمت کے دروازے کھول دے، اے مالک دو جہاں باران رحمت برسا دے، اے اللّہ رحمت والی عافیت بارش کا نزول فرما دے۔اے اللّہ تجھے تیری رحیمی کا کریمی کا واستہ ان بے زبان جانوروں کیلئے بارش برسا دے، اے اللّہ کسان پریشان حال ہیں، اے رحیم و کریم آقا کسان قرض کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں ،اے اللّہ یہ محنت کش کسان فصل اچھی نہ ہونے پر اور قرض کی ادائیگی نہ کرنے کی سبب خودکشی کا راستہ اپنانے پر مجبور ہیں۔اے مالک د ہماری فریاد سن لے،اے رب کریم آج یہاں تیری رحمت والی عافیت والی بارش کی آس لئے معصوم بچے، بزرگ بھی آئے ہیں ۔اے معبود ان معصوم بچوں کی ان بزرگوں کی دل کی آہ و فغاں کو سن لے، رحمت والی بارش برسا دے ، اے دونوں جہان کے پروردگار ہماری دعاؤں کو تیرے پیارے حبیب ؐکے صدقے میں قبول فرما لے اور باران رحمت نزول فرما دے ۔‘‘