• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دلیپ کمار کا بنگلہ فروخت ہوگیا!

Updated: July 27, 2024, 2:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کا پالی ہل پر سمندر کنارے  واقع بنگلہ ۱۷۰؍کروڑ روپے میں فروخت ہو گیا ہے۔

Dilip Kumar. Photo: INN
دلیپ کمار۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کا پالی ہل پر سمندر کنارے  واقع بنگلہ ۱۷۰؍کروڑ روپے میں فروخت ہو گیا ہے۔ دلیپ کمار اس عمارت کے ٹرپلیکس  بنگلے میں رہتے تھے۔ اس پرتعیش بنگلے کی جگہ اب لیجنڈ بلڈنگ تعمیر کی جائے گی ۔دلیپ کمار کا بنگلہ ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے خریدا ہے۔ کمپنی نے اس پرتعیش اور کشادہ بنگلے کیلئے ۱۷۰؍ کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ یہ باندرہ کے علاقے میں کسی پراپرٹی کیلئے حاصل ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ باندرہ تالاب روڈ کے جنکشن پر ڈیوائڈر اور اسپیڈ بریکر لگایا جائے‘‘

شہنشاہ جذبات  دلیپ کمار ( یوسف خان) کی باندرہ کے پالی ہل میں واقع رہائش گاہ ۱۷۲؍ کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ جس جگہ مرحوم اداکار کا بنگلہ ہوا کرتا تھا وہاں ایک عالیشان عمارت تعمیر کردی گئی ہے جس کے ۹؍ویں، ۱۰؍ویں اور ۱۱؍ویں منزلہ پر دلیپ کمار کا ’ٹریپلیکس اپارٹمنٹ‘ تھا۔ اطلاع کے مطابق یہ بنگلہ ’ایپکو انفرا ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ‘ نے خریدا ہے۔ ریئلٹی ڈیولپر اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان گزشتہ برس اس عمارت کی خریدو فروخت کے تعلق سے حتمی معاہدہ ہوا تھا۔
 اب اس مقام پر ’دی لیجینڈ‘ نام کی لکژری عمارت تعمیر کی جائیگی جس میں ۴؍  اور ۵؍ ’بی ایچ کے‘ اپارٹمنٹ ہوں گے۔ اس میں دلیپ کمار کا میوزیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔ دلیپ کمار نے متذکرہ بنگلہ ستمبر ۱۹۵۳ء میں عبداللطیف سے خریدا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK