• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دلجیت دوسانجھ نے ’دل لومیناٹی ٹور‘ (امریکہ) سے ۲۳۴؍ کروڑ روپے کمائے: منیجر

Updated: September 14, 2024, 7:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پنجابی میوزک اسٹار ، گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اس وقت اپنے ’’دل لومیناٹی ٹور‘‘ پر ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں ہونے والے اپنے کنسرٹ سے ۲۳۴؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ان کے کنسرٹ کا ایک ٹکٹ ۵۴؍ لاکھ روپے تک میں فروخت ہوا ہے۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ ۔ تصویر : آئی این این

جب دلجیت دوسانجھ نے اس سال کے شروع میں شمالی امریکہ میں اپنا ’’دل لومیناٹی ٹور‘‘ کیا تو پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ مہینوں بعد، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ عالمی سطح پر مقبول گلوکار اور اداکار نے امریکہ میں اپنے شوز سے تقریباً ۲۳۴؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ حال ہی میں دلجیت کی منیجر سونالی سنگھ نے انکشاف کیا کہ گلوکار کے امریکہ میں ہونے والے شوز کے ٹکٹ ۴۶؍ لاکھ سے اور زیادہ سے زیادہ ۵۴؍ لاکھ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کنیکٹ سنیما کو بتایا کہ ’’وہاں ری سیلرز تھے جو ۶۴؍ ہزار ڈالر (تقریباً ۵۴؍ لاکھ روپے) اور ۵۵؍ ہزار ڈالر (تقریباً ۴۶؍ لاکھ روپے) میں ٹکٹ فروخت کر رہے تھے، اور اس کے خریدار بھی تھے۔ یہ ٹکٹ کی اصل قیمتیں نہیں تھیں، لیکن ایک رجحان ہے جہاں لوگ عام قیمت میں ٹکٹ خرید کر اسے مہنگے داموں میں فروخت کرتے ہیں۔‘‘ 
منیجر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’’ہم نے اپنے شمالی امریکہ ’’دل لومیناٹی‘‘ ٹور کے دوران تقریباً ۲۸؍ ملین ڈالر (۲۳۴؍ کروڑ روپے) کمائے۔‘‘
دلجیت کی منیجر نے اپنے آنے والے یورپ دورے کے بارے میں مزید بات کی اور بتایا کہ ’’برطانیہ میں ٹکٹ بمشکل چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔ برطانیہ میں پہلے شو کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔ ہم دوسرے شو کا اعلان کرنے میں ہچکچا رہے تھے، لیکن دوسرے دن تک، یہ بہت زیادہ فروخت ہوچکا تھا۔ اس کے بعد ہم تیسرا شو کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بات کر رہے تھے، لیکن ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تقریباً ۸۰؍ ہزار لوگ دلجیت کے کنسرٹ کے ٹکٹ کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔‘‘
دریں اثنا، دلجیت دوسانجھ اپنے دل لومیناٹی انڈیا ٹور کو شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دلجیت اس دوران ملک کے ۱۰؍ شہروں میں پرفارم کریں گے جو ۲۶؍ اکتوبر سے دہلی سے شروع ہوگا۔ دہلی کے بعد، وہ حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکاتا، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی تک جائیں گے۔ شو کے ٹکٹ حال ہی میں فروخت کیلئے دستیاب ہوئے تھے لیکن منٹوں میں فروخت ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK