جے جے کے قریب ناگپاڑہ ڈمٹمکر روڈ پر واقع ۳۰؍منزلہ زیر تعمیر عمارت کی پانی کی ٹانکی کی صفائی کرنے اترے ۴؍ مزدوروں کی دردناک موت کے معاملہ میں جے جے مارگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ کے ۲؍ سپر وائزر اور دیگر کیخلاف انتہائی لاپروائی برتنے، دوسروں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے اور ان کی موت کا سبب بننے کے تحت کیس درج کیا۔
عمارت کے باہر پولیس اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
جے جے کے قریب ناگپاڑہ ڈمٹمکر روڈ پر واقع ۳۰؍منزلہ زیر تعمیر عمارت کی پانی کی ٹانکی کی صفائی کرنے اترے ۴؍ مزدوروں کی دردناک موت کے معاملہ میں جے جے مارگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ کے ۲؍ سپر وائزر اور دیگر کیخلاف انتہائی لاپروائی برتنے، دوسروں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے اور ان کی موت کا سبب بننے کے تحت کیس درج کیا۔ وہیں دونوں سپروائزر کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمین کو کورٹ نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ یہی نہیں اس ضمن میں بی ایم سی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بالا فلک بوس عمارت کے ڈیولپرس اور آرکیٹیکٹ کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔
اتوار کو ساڑھے ۱۱؍ بجے کے درمیان بسم اللہ اسپیس نام کی ۳۰؍ منزلہ زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے ۵؍ مزدور حسیب اللہ شیخ (۱۹)، راجا شیخ ( ۲۰) ضیا اللہ شیخ ( ۳۶)، ایماندار شیخ (۳۸)، اور بھوتان شیخ پانی کی ٹانکی کی صفائی کے لئے اترےتھے جن میں سے ۴؍ مزدروں کی موت ہوگئی تھی جبکہ بھوتان شیخ اب بھی جے جے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جے جے مارگ پولیس نے مذکو رہ بالا معاملہ میں احتیاطی تدابیر نہ کرنے، لاپروائی برتنے اور ۴؍ افراد کی موت کا سبب بننے کے تحت سائٹ سپر وائزر عبد ل دالیم شیخ اور کارپینٹر سپر وازر انمیش بشواس کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا تھاجہاں شنوائی کے بعد کورٹ نے دونوں ملزمین کو ۱۴؍ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ مذکورہ بالا معاملہ میں ایک طرف جہاں ٹنکی کی صفائی کرنے اترے پانچواں متاثرہ بھوتان اب بھی جے جے اسپتا ل میں زیرعلاج ہے۔ وہیں پولیس نےاس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے جہاں ۲؍ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہیں بی ایم سی نے بھی نربان گروپ کے ڈیولپرس اور آرکیٹیکٹ کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔ بی ایم سی پرپوزل ڈپارٹمنٹ کے افسر نے بتایا کہ مذکورہ بالا عمارت کی تعمیرات کرنے کا پرمٹ تو جاری کیا گیا ہے ساتھ ہی متعلق آرکیٹیکٹ اور ڈیولپر کو حادثہ کے بعد نوٹس بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے ذریعہ حادثہ کی وجہ تحریری طور پر فراہم کرنے ک ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جلد ہی وہ اس معاملہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔