ڈومبیولی مغرب میں راجو نگر کے پاس ایک شخص اور اس کی۲؍ سالہ بیٹی کےکھاڑی میں ڈوبنے کی خبر ہے۔
EPAPER
Updated: December 24, 2023, 9:00 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai
ڈومبیولی مغرب میں راجو نگر کے پاس ایک شخص اور اس کی۲؍ سالہ بیٹی کےکھاڑی میں ڈوبنے کی خبر ہے۔
ڈومبیولی مغرب میں راجو نگر کے پاس ایک شخص اور اس کی۲؍ سالہ بیٹی کےکھاڑی میں ڈوبنے کی خبر ہے۔پولیس اور فائر بر یگیڈ عملہ نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک فائر بر یگیڈ کے جوان دونوں کو کھاڑی میں تلاش کرنے میں مصروف تھے۔
سنیچر کی دوپہر راجو نگر کے پاس کھاڑی کنارے پر ایک۲؍سالہ لڑکی ہیرا اپنے والد انل سُر وڑے کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ کھیلتے کھیلتے بچی کھاڑی کے کنارے پہنچی تب اچانک اس کا پیر پھسل گیااور وہ پانی میںگر گئی ۔ اسے بچانے کی کوشش میں والد نے کھاڑی میں چھلانگ لگا دی۔ج ائے وقوعہ پر موجود چاند شیخ نامی نوجوان دونوں کو بچانے کیلئے کھاڑی کی جانب بھاگا لیکن تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی وشنو نگر پولیس کے اہلکار اور فائر بریگیڈ کے جوان کھاڑی کنارے پہنچے۔فائر بر یگیڈ کے عملہ نے تلاشی مہم شروع کردی ہے لیکن شام تک دونوں کا کوئی سراغ نہیں لگا۔ اس ضمن میں وشنو نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر موہن کھنڈارے نے بتایا کہ بچی کھاڑی کے کنارے کھیل رہی تھی اور اس کے والد تھوڑے فاصلہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔بچی کے پانی میں گرنے پر والد نے اسے بچانے کیلئے کھاڑی میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی ٹیم فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر دونوں کو کھاڑی میں تلاش کررہی ہے۔