• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانپور میں ریلوے ٹریک پر پھر گھریلو گیس سلنڈرملا

Updated: September 23, 2024, 12:34 PM IST | Agency | Kanpur

گورنمنٹ ریلوے پولیس، ریلوے سیکوریٹی فورس اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے معائنہ کیا۔

Track Purslander near Prempur Railway Station.  Photo: PTI
پریم پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پٹری پرسلنڈر۔ تصویر : پی ٹی آئی

شمال سینٹرل ریلوے کے پریاگ راج ڈویژن میں کانپور سینٹرل اور پریاگ راج کے درمیان پریم پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک اتوار کو علی الصباح ٹرین پلٹنے کی مبینہ سازش لوکو پائلٹ کی مستعدی سے ناکام ہوگئی جب ایک ۵؍ کلو کا گھریلو سلنڈر پٹری پر رکھا ہوا ملا۔ پریاگ راج ڈویژن کے پی آر او ششی کانت ترپاٹھی نے بتایا کہ اتوار کی صبح ضلع کے پریم پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک گھریلو سلنڈر پٹری پر رکھا ہوا ملا ہے۔ مال گاڑی ڈرائیور نے مشتبہ چیز دیکھ کر دور سے ہی ٹرین کو کنٹرول میں کرلیا اور چندمیٹر دور ٹرین روک دی۔ 
لوکو پائلٹ کی اطلاع پر گورنمنٹ ریلوے پولیس، ریلوے سیکوریٹی فورس اور خفیہ ایجنسی کے جوان موقع پر پہنچے۔ فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ 
 انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ سےٹرینوں کی آمدورفت پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ لوکو پائلٹ کی سوجھ بوجھ اور مستعدی کی وجہ سے ایک حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ واقعہ کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ ۸؍ستمبر کو رات۸؍ بج کر ۳۰؍  منٹ پر براج پور سے آگے موڈیری گاؤں میں کالندی ایکسپریس کے سامنے ایل پی جی سلنڈر رکھا ہوا ملا تھا۔ اس وقت ریلوےاور خفیہ ایجنسیوں  نے ٹرین پلٹنےکی ساز ش کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ ابھی کی تفتیش جاری ہی تھی کہ ایک بار پھر پٹری پر سلنڈر ملا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK