• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا، میکسیکو سے درآمدات پر ۲۵؍ فیصد، چین پر۱۰؍ فیصد اضافی محصول: ڈونالڈ ٹرمپ

Updated: November 26, 2024, 10:03 PM IST | Washington

امریکی صدارتی انتخاب میں فتحیاب ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن کینیڈا، میکسیکو سے درآمدات پر۲۵؍ فیصد، چین پر۱۰؍فیصد اضافی محصول عائد کریں گے۔ تاکہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے بہاؤ کو روکا جا سکے۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ۲۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو صدارتی عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت کینیڈا، میکسیکو سے درآمدات پر۲۵؍ فیصد، چین پر۱۰؍فیصد اضافی محصول عائد کیا جائے گا، جس کے ذریعے امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات پر قد وغن لگایا جا سکے۔یہ اعلان ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ کے تسلسل میں کیا۔اس میں انہوں نے کہا کہ’’ میکسیکو اور کینیڈا سے جس سطح پر جرائم اور منشیات امریکہ میں در آئے ہیں ، اس سے قبل کبھی نہیں تھے۔محصولات میں یہ اضافہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ ممالک اس غیر قانونی درآمدات پر روک لگانے کیلئے موثر اقدام نہ کریں۔ یہ ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کا ان ممالک کے پاس حق اور طاقت ہے۔اور جب تک وہ اپنے حق کا استعمال نہیں کرتے، انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: بنجامن نیتن یاہو کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی: وزیر خارجہ

مزید برآں، نو منتخب صدر نے چین پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ میں منشیات کے بہاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چین سے کئی مرتبہ اس ضمن میں گفتگو کی جس پر چینی نمائندوں نے بتایا کہ کسی بھی منشیات فروش کو ایسا کرتے ہوئے پکڑے جانے پرموت کی سزا دی جاتی ہے، لیکن بدقسمتی سے، انہوں نے کبھی اس کی پیروی نہیں کی، اور منشیات ہمارے ملک میں، زیادہ تر میکسیکو سے ہوتی ہیں، اتنا اضافہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جب تک وہ اس پر قد وغن نہیں لگاتے وہاں سے آنے والی تمام مصنوعات پر۱۰؍ فیصد اضافی محصول عائد کیا جائے گا۔ اور اس حکم نامے پر وہ اپنی صدارت کے پہلے ہی دن دستخط کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK