ڈونگ گاؤں میں ان دنوں طلوع آفتاب کا وقت ۵۵:۵؍ اور غروب ۲۲:۴؍ پر ہے جبکہ گرمیوں میں۳؍ بجےتک سورج نکل آتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 3:18 PM IST | Agency | Itanagar
ڈونگ گاؤں میں ان دنوں طلوع آفتاب کا وقت ۵۵:۵؍ اور غروب ۲۲:۴؍ پر ہے جبکہ گرمیوں میں۳؍ بجےتک سورج نکل آتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں سب سے پہلے سورج کہاں طلوع ہوتا ہے ؟ سردی کے دنوں میں ملک کی اکثر ریاستوںمیںطلوع آفتاب ۷؍ سے سوا سات جبکہ غروب۶؍ سے سوا چھے کےبجے درمیان ہوتا ہے جبکہ گرمی کے دنوں طلوع آفتاب ساڑھے پانچ سےچھےجبکہ غروب آفتاب ۷؍سے سواسات کے درمیان ہوتا ہے۔ تاہم ملک میں ایک گاؤں ایسا ہے جہاں سورج سہ پہر ۴؍ بجے ہی غروب ہوتا ہےجبکہ دیگر ریاستوں میںجب لوگ نیند کے مزے لے رہے ہوتے ہیں،رات میں ۳؍ سے۴؍ بجے سورج نکل آتا ہے ۔ اروناچل پردیش ملک کی ایسی ریاست ہے جہاں سورج سب سے پہلے نکلتا ہے اور یہ گاؤں بھی ارونا چل پردیش میں ہے۔ اس گاؤں کا نام ڈونگ ہے جہاں سردی کے دنوںمیںساڑھے۵؍ سے۶؍ بجے کے درمیان سورج نکلتا ہے جبکہ گرمی میں طلوع آفتاب کا وقت ۳ ؍ سے ۴؍بجے کے درمیان ہوتا ہے ۔ ان دنوں گاؤں میںطلوع آفتاب کا وقت ۵۵:۵؍ پرجبکہ غروب۲۲:۴؍ پر ہے ۔ یہ گاؤں بہت چھوٹا اور خوبصورت ہے ۔ ڈونگ ہند- چین- میانمار مثلثی جنکشن پر بسا ہوا ہے ۔ شمال مشرق کی ہندوستانی حدودمیں یہ پہلا گاؤں ہے ۔ ڈونگ، اروناچل پردیش کے انجاؤضلع میں ایک چھوٹی سی بستی ہے، صبح کا استقبال کرنے والا ہندوستان کا پہلا مقام ہے ۔۱۲۴۰؍ میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔۱۹۹۹ء میں دریافت ہونے والا یہ جغرافیائی عجوبہ ہمالیہ اور چین اور میانمار کی بین الاقوامی سرحدوں سے گھرا ہوا ہے۔ ڈونگ گاؤں اپنی ثقافتی دولت کے لیے بھی اہم ہے۔ اس خطہ میں رہنے والے مقامی مشمی قبائل ایک بھرپور ثقافتی ورثہ رکھتے ہیں ۔ ڈونگ کے سفر میں۸؍ کلومیٹر کا ٹریک شامل ہے جو دلکش نظارے اور ہمالیہ کی چوٹیوں سے طلوع آفتاب کا ناقابل فراموش تجربہ پیش کرتا ہے۔
گاؤں کی آبادی صرف۳۵؍ نفوس پر مشتمل
یہ گاؤں یہاں کے باشندوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی ایک منفرد ریکارڈ رکھتا ہے ۔ اس خوبصورت گاؤں میں صرف۳۵؍ لوگ رہتے ہیں ۔ ان کا اصل پیشہ زراعت ہے ۔ اس گاؤں میں سیاحوں کے قیام کیلئے کافی سہولیات نہیں ہیں۔ محکمہ آبپاشی نے پڑوسی گاؤں والونگ میں سیاحوں کے ٹھہرنے کا بندوبست کررکھا ہے۔۱۹۶۲ء کی ہند- چین جنگ یہاں والونگ میں لڑی گئی تھی۔ اس جگہ پر فوج کا ایک بڑا اڈہ بھی ہے۔