جمعرات اورجمعہ کی در میانی شب یہاںکےٹن ٹن پورہ اسٹریٹ، نشان پاڑہ روڈ، کھوجاجماعت خانہ کےقریب واقع ۴؍منزلہ حسینی بائی بلڈنگ کا جزوی حصہ مہندم ہوگیا۔
EPAPER
Updated: December 14, 2024, 4:14 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
جمعرات اورجمعہ کی در میانی شب یہاںکےٹن ٹن پورہ اسٹریٹ، نشان پاڑہ روڈ، کھوجاجماعت خانہ کےقریب واقع ۴؍منزلہ حسینی بائی بلڈنگ کا جزوی حصہ مہندم ہوگیا۔
جمعرات اورجمعہ کی در میانی شب یہاںکےٹن ٹن پورہ اسٹریٹ، نشان پاڑہ روڈ، کھوجاجماعت خانہ کےقریب واقع ۴؍منزلہ حسینی بائی بلڈنگ کا جزوی حصہ مہندم ہوگیا۔ حادثہ سے تقریباً ۱۵؍روز قبل بلڈنگ خالی کرانے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی فائربریگیڈکی ۵؍ گاڑیوں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرراحت کاکام کیا۔
ممبئی فائر بریگیڈ کے مطابق مذکورہ عمارت کا ایک حصہ چند منٹوں میں مکمل طورپر گرگیا جس کی وجہ سے اطراف میں بلڈنگ کا ملبہ پھیل گیالیکن اس میں کسی کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ہے۔ حادثہ ہوتےہی مقامی نوجوان راحت کے کاموں میں لگ گئے۔ حادثہ کی وجہ سے قریب کے مکینوں میں خوف وہراس پایا گیا۔
مقامی سماجی کارکن عدنان پاریکھ کےمطابق ’’مذکورہ عمار ت کو مخدوش قرار دئیے جانے پر ۱۵؍ دن قبل اسے خالی کرایا گیا تھا۔ اس لئے حادثہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ضروری کارروائی کرنےکی یقین دہائی کرائی ہے۔‘‘