• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیڑ کے المناک واقعے کو سیاحت کا بہانہ نہ بنائیں : فرنویس

Updated: December 26, 2024, 2:14 PM IST | Agency | Nagpur

وزیر اعلیٰ اب تک مقتول سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے اہل خانہ سے ملنے نہیں گئے، سوال پوچھنے پر وہاں جانے والوں پر تنقید شروع کر دی، سماجی کارکن انجلی دمانیہ نے کہ ’’ سیاحت کیلئےہی سہی وزیر اعلیٰ بیڑ جائیں۔‘‘

Devendra Fadnavis and Chandrashekhar Bawankule during the press conference. Photo: PTI
دیویندر فرنویس اور چندر شیکھر باونکولے پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

 تقریباً ۲۳؍ روز قبل بیڑ ضلع کے مساجوگ گائوں کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کا بہیمانہ قتل ہوا تھا۔ شرد پوار سے لے کر اجیت پوار پرنیتی شندے سے لے کر پنکجا منڈے تک تمام اہم لیڈران بیڑ کا دورہ کر چکے ہیں مقامی باشندوں سے ملاقات کرکے حالات معلوم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اب تک خود وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے اس طرف کا رخ نہیں کیا ہے۔ بدھ کو ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے اس معاملے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے الٹے بیڑ کا دورہ کرنے والے لیڈران اور سماجی کارکنان پر تنقید شروع کر دی۔ انہوں نے ان لیڈران اور کارکنان پر ایک المناک واقعے کو ’سیاحت ‘ بہانہ بنانے کا الزام لگایا۔ 
  وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنے حلقے ناگپور میں پہلی بار دیویندر فرنویس میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان سے مختلف موضوعات پر سوال کئے گئے۔ ان میں سب سے سلگتا ہوا سوال تھا بیڑ میں ہوئے سرپنچ سنتوش دیشمکھ سے کے قتل کا۔ اس پر دیویندر فرنویس نے کہا ’’ بیڑ میں کسی کی بھی دادا گیری چلنے نہیں دی جائے گی۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ پربھنی میں ہوئی حراستی موت کے تعلق سے انہوں نے کہا ’’ دونوں ہی واقعات انتہائی سنگین ہیں۔ جتنے بھی ضروری اقدامات ہو سکتے تھے وہ حکومت نے کئے ہیں۔ ‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ ہرپارٹی کے بڑے لیڈران بیڑ جا چکے ہیں لیکن آپ اب تک نہیں گئے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا ’’ میں المیہ کی سیاحت نہیں کرنا چاہتا۔ لوگوں نے بیڑ کے المناک واقعے کو سیاحت کا بہانہ بنا لیا ہے۔ ہر کوئی وہاں جا رہا ہے۔ ‘‘ فرنویس نے کہا جب میں حکومت کے مختلف کاموں کی وجہ سے مصروف تھا تو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بیڑ گئے تھے۔ انہوں نے مقتول سنتوش دیشمکھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ ‘‘ فرنویس نے مزید کہا ’’ اس کے علاوہ حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن کارروائی کر رہی ہے۔ اس لئے اب لوگوں کو بیڑ کی سیاحت بند کر دینی چاہئے۔ ان کے اس بیان سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ناراضگی پھیل گئی ہے۔ تنقیدیں بھی کی جا رہی ہیں۔ 
’’ فرنویس سیاحت ہی کیلئے چلے جائیں مگر بیڑ جائیں ‘‘
  دیویندر فرنویس کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون سماجی کارکن انجلی دمانیا نے کہا ’’ دیویندر جی سیاحت ہی کیلئے سہی مگر ایک بار بیڑ جائیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ آپ بیڑ جا کر دیکھیں کہ آپ کے دوست دھننجے منڈے کی وہاں کتنی دہشت ہے۔ وہاں کوئی ان کی مرضی کے بغیر اپنی زمین بھی فروخت نہیں کر سکتا۔ یاد رہے کہ انجلی دمانیا نے ایک روز قبل بیڑ میں ایک زمین کے سات بارہ کا اتارا سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس میں ریاستی وزیر دھننجے منڈے اور سنتوش دیشمکھ قتل معاملے کے کلیدی ملزم والمیک کراڈ کو پارٹنر بتایا گیا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ والمیک کراڈ دھننجے منڈے کا خاص آدمی ہے اور سنتوش دیشمکھ قتل معاملے میں اسے سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ انجلی دمانیا نے کہا دیویندر فرنویس کو چاہئے کہ وہ دھننجے منڈے کو کابینہ سے برخاست کریں۔ جب تک حکومت منڈے کا استعفیٰ نہیں لے لیتی تب تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہم بیڑ بھی جائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔ ‘‘ 
 ۲۸؍ دسمبر کو دھننجے منڈے کے خلاف احتجاج
  اس دوران اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ۲۸؍ دسمبر کو بیڑ میں ایک مارچ نکالا جائے گا جو ضلع کلکٹر کے دفتر تک جائے گا۔ ا س موقع پر انتظامیہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ سنتوش دیشمکھ کے قتل کے پیچھے اصل مقصد کیا ہے وہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ اور کلیدی ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ انجلی دمانی نے کہا کہ ہم بیڑ جائیں گے بھی اور وہاں احتجاج بھی کریں گے۔ دیویندر فرنویس کو بھی بیڑ جانا چاہئے اور وہاں کے حالات معلوم کرنا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK