یہاں کے ڈاکٹر ابوعاصم انصاری نے سپر اسپیشلیٹی کے گیسٹر و اینٹرو لوجسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ناگپاڑہ اور مدنپورہ کا نام روشن کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 12, 2025, 10:17 AM IST | Inquilab News Network | Nagpada
یہاں کے ڈاکٹر ابوعاصم انصاری نے سپر اسپیشلیٹی کے گیسٹر و اینٹرو لوجسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ناگپاڑہ اور مدنپورہ کا نام روشن کیا ہے۔
یہاں کے ڈاکٹر ابوعاصم انصاری نے سپر اسپیشلیٹی کے گیسٹر و اینٹرو لوجسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ناگپاڑہ اور مدنپورہ کا نام روشن کیا ہے۔ وہ ان علاقوں کے پہلے سپر اسپیشلٹی گیسٹرو اینٹرو لوجسٹ ہیں۔
ڈاکٹرابوعاصم انصاری نے ابتدائی تعلیم کلیئرروڈکے کرائسٹ چرچ اسکول سے حاصل کی۔ جے ہند کالج ،چرچ گیٹ سے ایچ ایس سی پاس کرنے کےبعد ایم بی بی ایس کا انٹرنس امتحان دیا۔ ایم بی بی ایس کی پڑھائی کیلئے سیٹھ جی ایس میڈیکل کالج کے ای ایم اسپتال میں داخلہ لیا۔ یہاں سےایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کی۔ بعدازیں ایم ڈی انٹرنس کاامتحان دیا۔ ایم ڈی میڈیسن بامبے اسپتال سے پاس کرکےڈی ایم سپر اسپیشلٹی کا مشکل ترین انٹرنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد سیٹھ جی ایس میڈیکل کالج کے ای ایم اسپتال میں گیسٹرواینٹرولوجسٹ میں داخلہ ملاجس کے فائنل ایئر کے امتحان میں ڈاکٹر ابوعاصم نے پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔
ڈاکٹرابوعاصم انصاری کے مطابق’’ آج کے اس ترقی یافتہ دورمیں صرف ایم بی بی ایس ، ایم ایس یا ایم ڈی کرنا کافی نہیں بلکہ ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کےساتھ طب کے کسی شعبہ میں سپر اسپیشلیٹی کرنا ضروری ہے جس سے مرض کی جڑتک جلد پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے ۔‘‘