• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دبئی : پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

Updated: September 20, 2024, 1:20 PM IST | Agency | Dubai

متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹیکسی اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں کیا جائے گا۔

4 air taxi stations will be built in Dubai. Photo: INN
دبئی میں فضائی ٹیکسی کے۴؍ اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ تصویر : آئی این این

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی مواصلات اور روڈ اتھاریٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے فضائی ٹیکسی اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فضائی ٹیکسی اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں کیا جائے گا۔ 
 امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس سے متعلق کمپنی ’جوبی‘ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فضائی ٹیکسی سروس سے نئے دور کا آغاز ہو گا جو تحفظ ماحولیات اعتبار سے بھی بہتر ہوگی۔ دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ اتھاریٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس سے متعلق مزید اسٹیشنوں کی تعمیر کے مقامات کا بھی عنقریب آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا فضائی ٹیکسی سروس کو بڑے ہوٹلوں، ایئرپورٹس اور سیاحتی مقامات کے روٹس پر استعمال کیا جائے گا جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں چار فضائی ٹیکسی اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے۔ 
 فضائی ٹیکسی کے۶؍ پنکھے ہوں گے جبکہ چار بیٹریاں اس میں فٹ ہوں گی جو۱۶۱؍ کلو میٹر تک کی مسافت طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ فضائی ٹیکسی سروس کے منصوبے سے منسلک کمپنی کی تیار کردہ ائیر ٹیکسی ۴؍ سیٹوں والی ہوگی اور اس کی رفتار۳۲۰؍ کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK