• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تہواروں سے قبل ای کامرس کمپنیوں کا ملازمتیں دینے کا منصوبہ

Updated: August 12, 2024, 10:46 AM IST | New Delhi

رپورٹ کے مطابق ای کامرس انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں ۱۰؍ لاکھ سے زائد افراد کو ملازمت ملنے کی امید ہے۔

E-commerce companies like Amazon, Flipkart and Meshu are creating millions of jobs in various sectors. Photo: INN.
امیزون، فلپ کارٹ اور میشو جیسی ای کامرس کمپنیاں مختلف شعبوں میں لاکھوں ملازمتیں دینے والی ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

تہوار کے سیزن سے پہلے ہندوستان کی ای کامرس انڈسٹری نے بڑی تعداد میں بھرتی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ٹیم لیز سروسیز کی ایک رپورٹ کے مطابق ای کامرس انڈسٹری میں تقریباً ۱۰؍ لاکھ ملازمین اور ۲ء۵؍ لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت ملنے کی امید ہے۔ صنعت کے ذرائع کے مطابق فلپ کارٹ، امیزون، میشو کے ساتھ ساتھ بلنک اٹ، زیپٹو اور سویگی انسٹنٹ جیسی کوئیک کامرس فرم بھی لاکھوں افراد کی بھرتی کر سکتی ہیں۔ تہوار کے موسم میں ای کامرس کی فروخت میں ۳۵؍ فیصد اضافہ متوقع ہے، اس شعبے میں کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر بھرتی کا منصوبہ بنایا ہے۔ میشو کے جنرل منیجرسوربھ پانڈے نے کہا کہ ’’میشو کا مقصد اپنے تھرڈ پارٹی لاجسٹک پارٹنرس جیسے ڈہلیوری، ای کوم ایکسپریس، شیڈو فیکس اور والمو اور ایکسپریبز کے ساتھ تقریباً۲ء۵؍ لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ پانڈے نے کہاکہ `ان روزگار کے۶۰؍ فیصد سے زیادہ مواقع چھوٹے اور درمیانے شہروں میں ہیں۔ ان کرداروں میں بنیادی طور پر گوداموں سے سپلائی، بڑے مراکز سے چھوٹے گوداموں تک سامان کی نقل و حمل اور ترسیل کی ملازمتیں شامل ہیں۔ 
ٹیم لیز کے سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تقریباً تمام بڑی کوئیک کامرس کمپنیاں نئے شہروں میں پھیل رہی ہیں اور اب الیکٹرانکس، بیوٹی پروڈکٹس، گھریلو سجاوٹ، تندرستی اور گروسری کے علاوہ دیگر عام اشیاء کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں یومیہ۲۰؍لاکھ آرڈرس کا سنگ میل بنانے کے بعد، انڈسٹری اگلے تہواروں کے سیزن میں اس ریکارڈ کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹیم لیز سروسیز کے سینئر نائب صدر اور بزنس ہیڈ بال سبرامنیم نے کہا کہ ’’اس تہوار کے موسم میں، ای کامرس فروخت میں اضافہ ہو گا اور بڑے پیمانے پر روزگار پیدا ہوں گے۔ تقرری میں یہ اضافہ نہ صرف روزگار پیدا کرنے میں اس شعبے کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ۲۰۲۵ء تک ۵؍ ٹریلین ڈالرس کی معیشت بننے کے ہندوستان کے وژن میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کوئیک کامرس کمپنی زیپٹو، جس نے حال ہی میں ۶۶۵؍ ملین ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کیا ہے، وہ بھی ۵۰۰؍ ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی انجینئرنگ، مصنوعات، ترقی اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں نئی ​​خدمات حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ 
فلپکارٹ سے جب اس کی خدمات حاصل کرنے کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو کمپنی نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن پچھلے سال، فلپکارٹ اپنی سپلائی چین میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی توقع کر رہا تھا۔ امیزون کے ایک ترجمان نے کہاکہ `امیزون انڈیا ہر سال تہوار کے موسم میں اپنے تکمیلی مراکز، ویئر ہاؤس اور پورے ملک میں سپلائی نیٹ ورک میں سیزنل ایمپلائمنٹ کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ ہم اگلے چند ہفتوں میں اس بارے میں مزید معلومات دیں گے۔ بلنک اِٹ توسیع کا منصوبہ بھی رکھتا ہے اور اس کا مقصد۲۰۲۶ء تک اپنے ڈارک اسٹورس کی تعداد کو موجودہ۶۳۹؍ سے بڑھا کر ۲؍ہزار کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK