• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

الیکشن کمیشن: جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Updated: August 16, 2024, 4:28 PM IST | New Delhi

الیکشن کمیشن نے آج ہریانہ اور جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات ۱۸؍ ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی ۴؍ اکتوبر کو کی جائے گی۔ تاہم، الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Chief Election Commission Rajeev Kumar. Photo: INN
چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے آج جموں کشمیر اورہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات ۱۸؍ ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوں گے۔ ۴؍ اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ 
ہریانہ میں ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ جموں کشمیر میں انتخابات تین مراحل میں یعنی ۱۸؍ ستمبر، ۲۵؍ ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔  خیال رہے کہ ۱۴؍ اگست کو الیکشن کمیشن نے مرکزی وزارت داخلہ کے سیکریٹری اجے بھلا کے ساتھ جموں کشمیر میں سیکوریٹی کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی تھی۔ 

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ ان دو ریاستوں میں بھی اسمبلی انتخابات اسی سال متوقع ہیں۔ ہریانہ کی قانون ساز اسمبلی کی مدت ۳؍ نومبر، مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کی مدت ۲۶؍ نومبر اور جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی مدت ۵؍ جنوری، ۲۰۲۵ء کو ختم ہوگی۔ تاہم، مذکورہ ریاستوں میں ووٹنگ اس سے پہلے ہوگی۔ ہریانہ اور جموں کشمیر میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ضابطہ اخلاق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اور حکومت کیلئے جاری کی گئی ہدایات ہوتی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK