• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی ملک ایکواڈور میں خانہ جنگی،فوج طلب، ایمرجنسی نافذ

Updated: January 10, 2024, 1:52 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں حکومت کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔

Army Is Called Emergency Enforced. Photo: INN
فوج کو ایمرجنسی نافذ کیا جاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں حکومت کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔صورتحال اس وقت مزید ابتر ہوگئی جب ۹؍جنوری کو نقاب پوش مسلح افراد کے ایک گروپ نے ایکواڈور کے ٹیلی ویژن اسٹیشن ’ٹی سی‘ کی لائیو نشریات کے دوران دھاوا بول دیا۔ گینگ کے ارکان نے عملے کو یرغمال بنالیا اور انھیں قتل کردینے کی دھمکیاں دیں۔ گینگسٹرز نے لائیو ٹیلیکاسٹ کے دوران جنگ کا اعلان کر دیا جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے صدر ڈینیل نوبوا نے ۲۲؍ گینگز کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ملک خانہ جنگی کی حالت میں ہے۔‘‘ تشدد میں اضافے کے پیش نظر ڈینیئل نوبوا نے فوجی آپریشن کا حکم دیتے ہوئے ۶۰؍دنوں کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK