ناسک ضلع کی مختلف اسکولوں اور جونیئر کالجوں سے منتخب ۵۰؍طلبہ کے مالیگائوں سے منترالیہ کے سفر میں انصاری محمد اعیان بھی شامل۔
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 3:11 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
ناسک ضلع کی مختلف اسکولوں اور جونیئر کالجوں سے منتخب ۵۰؍طلبہ کے مالیگائوں سے منترالیہ کے سفر میں انصاری محمد اعیان بھی شامل۔
نومنتخب وزیر برائے اسکولی تعلیم دادا بھسے اپنے عہدے کا چارج لینے کیلئے اسکولی طلبہ کے ساتھ ممبئی روانہ ہوئے۔ ان میں ناسک ضلع کی اسکولوںاور جونیئر کالجکے ۵۰؍طلبہ شامل تھے ۔ممبئی روانگی سے قبل انہوں نے ناسک کلکٹر آفس میںایک میٹنگ منعقد جس میں جلج شرما (کلکٹر)، پروین گیدام(ڈیویژنل کمشنر)،سندیپ کارنک (پولیس کمشنر)، بی بی چوہان(ڈپٹی ڈائریکٹرآف ایجوکیشن) بابا صاحب پاردھے(ایڈیشنل کلکٹر)اور ڈاکٹر شندے (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر)شامل تھے۔
اس میٹنگ میں بھسے نے کہا کہ ریاست میں اوّل تا ۱۲؍ ویںجماعتوں میں ۲؍ کروڑ ۲۵؍ لاکھ طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد اسکول جاری ہیں۔ساڑھے ۷؍ لاکھ سے زیادہ اساتذہ وملازمین اِس شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طلبہ ، اساتذہ اور ملازمین کو اُن کے حقوق دینے کیلئے ریاستی حکومت پابند ہے۔نیز غریب سے غریب گھرانے کے بچے کو حصول علم کے مواقع ملیں اِس کیلئے وزارت تعلیم پوری طرح کوشاں رہے گی۔
اُردومیڈیم کی نمائندگی انصاری محمدا عیان نے کی
اس وفد میں شامل انصاری محمدا عیان رئیس احمد( ۱۱؍ ویں سائنس ،اے ٹی ٹی ،مالیگائوں) بھی شامل تھے۔اطلاع کے مطابق اعیان ریاستی سطح کی شوٹنگ والی بال ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروا نے والا کھلاڑی ہے۔اسے وزارت برائے کھیل کود کے ذریعے اسناد واعزازات سےبھی نوازا جا چکا ہے۔ ایس ایس اے ڈپارٹمنٹ کے افسران نے اے ٹی ٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سےمنسلک شاہد سر اور شفیق کلر سرسے رابطہ کرکے محمدا عیان کو یہ وزیرتعلیم کا چارج سنبھالنے کی سرکاری تقریب میں اُردو میڈیم کے طلبہ کی نمائندگی کرے۔ مصدقہ اطلاع کے مطابق انصاری محمداعیان دادابھسے کے قافلے میں شامل ہونے والا اکلوتا مسلمان اور اُردومیڈیم کا طالب علم ہے۔
اس ضمن میں محمدا عیان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس تاریخی موقع کی گواہی کیلئے منتخب شرکاء میں مجھے نہ صرف شامل رکھاگیا بلک مجھے سفر میں وزیرتعلیم کے بازو والی نشست پر بیٹھنے کا موقع ملا۔یہ قافلہ پیر کی صبح مالیگائوں سے ناسک روانہ ہوا۔ اعلیٰ افسران کیساتھ ملاقات وناشتے کے بعد ممبئی منترالیہ کی سمت کوچ کر گیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اپنے عہدہ سنبھالنے کیلئے وزیر تعلیم طلبہ کے ساتھ اپنے حلقہ انتخاب (مالیگائوں آئوٹر) سے منترالیہ (ممبئی) پہنچے ہیں۔