• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وسئی اور نالاسوپارہ میں پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے روکنے کی کوشش

Updated: June 13, 2024, 10:48 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

وسئی یارڈ میںپانی کی نکاسی کیلئے جاری کاموں کا ڈی آر ایم اوردیگر اعلیٰ افسران نے جائزہ لیا

Railway officials are reviewing various works at Vasai.
ریلوے افسران وسئی میں مختلف کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وسئی روڈ اور نالاسوپارہ اسٹیشنوں میںپٹریوں پرپانی جمع ہونے سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے  ہیں۔دوسری جانب وسئی یارڈ میںپانی کی نکاسی کیلئے جاری کاموں کا بدھ کو ڈی آر ایم نیرج ورما اوردیگر اعلیٰ افسران نے جائزہ لیا ۔ اس دوران باہمی تبادلۂ خیال میںاس بات پرتوجہ مرکوز کی گئی کہ وسئی اورنالاسوپارہ ایسے اسٹیشن ہیںجہاںہر دفعہ موسم باراں میںپٹریو ںپرکافی پانی جمع ہونے سے حالات نازک ہوجاتے ہیں اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے مسافروں  کو زبردست پریشانی ہوتی ہے۔ 
 افسران کے باہمی تبادلۂ خیال میںبتایا گیا کہ پانی جمع ہونے اوراس کی نکاسی کے لئےڈی واٹرنگ پمپ لگانا، نالے اورنالیوں کی اچھی طرح صفائی  اور سگنل ڈپارٹمنٹ کی ٹریک سرکٹنگ وغیرہ کی جائے۔ اسی طرح گزشتہ سال کے حالات کو  دیکھتے ہوئے اس دفعہ بارش کے پانی کی یکطرفہ نکاسی کیلئے پٹریوں کے قریب تعمیر کردہ حفاظتی دیوار میںگیٹ کھولنا ، وسئی یارڈ میںجہاں کچھ مقامات پرگِٹّی پھنس گئی تھی وہاں سدھار کیلئے گِٹّی کی اسکریننگ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔ گویا ایسے تمام طریقے اپنانے پرزوردینے کا دعویٰ کیا گیا جس سے پانی کی نکاسی بغیررکاوٹ تیزی سے ممکن ہوسکے۔‘‘ ڈی آرایم نیرج ورمانے یہ بھی کہاکہ ’’چونکہ مانسون کا آغازہوچکا ہے اس لئے ایسی تمام جگہوں کی نشاندہی اوروہاں کیا کیا کام کئے گئے ہیں،کیا کئے جارہے ہیں،پانی کی نکاسی میں کتنی مدد ملے گی اورکس طرح تیزبارش میںبھی ممبئی واسیو ںکوبغیرکسی دشواری کے ان کی منزل تک پہنچایاجاسکے ،اس پرتوجہ دی جارہی ہے۔امید ہے کہ اس کے بہترنتائج بھی برآمد ہوںگے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK