سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عراق کے درمیان الیکٹریکل انٹر کنکشن پروجیکٹ سے عراقی برقی نیٹ ورک کو بھی مدد ملے گی۔
EPAPER
Updated: June 10, 2023, 11:20 AM IST | Riyadh
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عراق کے درمیان الیکٹریکل انٹر کنکشن پروجیکٹ سے عراقی برقی نیٹ ورک کو بھی مدد ملے گی۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عراق کے درمیان الیکٹریکل انٹر کنکشن پروجیکٹ سے عراقی برقی نیٹ ورک کو بھی مدد ملے گی۔ خلیجی ملکوں اور عراق کے درمیان برقی رابطے سے ٹھوس اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے خلیجی ریاستوں اور عراق کے درمیان بجلی کے باہمی ربط کے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو اب حقیقت بن گیا ہے۔۔ خلیجی ریاستوں اور عراق کے درمیان بجلی کے باہمی ربط کے منصوبے سے توانائی کی حفاظت میں اضافہ ہو گا۔
ایک اور تناظر میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے العربیہ کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ تیل کی منڈی میں قیاس آرائیوں کے حوالے سے ہم کسی احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہیں۔ وزیر نے ویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے موقع پر ’’توانائی کی منڈیوں‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ ایک ’’احتیاطی‘‘فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سب نے پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا، اور ہم نے کسی کو پابند نہیں کیا۔ تیل کی منڈی کو اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے یقین دہانیوں اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تیل کی منڈی کے اتار چڑھاؤ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، چاہے وہ مختصر ہو یا طویل مدتی۔ ہمارا مشن تیل کی مارکیٹ کو استحکام کے لیے واضح ڈیٹا دینا ہے۔