• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسلسل آٹھویں بارپالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

Updated: June 08, 2024, 10:49 AM IST | Agency | Mumbai

مانیٹری پالیسی کمیٹی کافیصلہ، آربی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہےکہ مرکزی بینک افراط زر کی شرح کو۴؍ فیصد کے ہدف کے مطابق لانے کےلئے پرعزم ہے۔جی ڈی پی کا اندازہ بڑھاکر ۲ء۷؍فیصد کردیا گیا،مہنگائی کا اندازہ ۵ء۴؍فیصد برقرار رکھا

MPC members. Photo: INN
ایم پی سی کے اراکین۔ تصویر : آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سود کی شرحوں میں مسلسل آٹھویں بار کوئی تبدیلی نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے آٹو، بینکنگ، مالیاتی خدمات اور رئیلٹی سمیت شرح حساس گروپوں میں بھاری خریداری  کی بدولت جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ نئی چوٹی پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۱۶۱۸ء۸۵؍پوائنٹس یعنی۲ء۱۶؍ فیصد چھلانگ لگاکر۷۶۶۹۳ء۳۶؍ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسکے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۴۶۸ء۷۵؍ پوائنٹس یعنی۲ء۰۵؍ فیصد اضافے کیساتھ ۲۳۲۹۰ء۱۵؍پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔  اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ۱ء۲۸؍ فیصد بڑھ کر۴۴۱۱۱ء۴۴؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ ۲ء۱۸؍ فیصد بڑھ کر۴۸۷۳۱ء۵۵؍ پوائنٹس  پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل۳۹۵۲؍ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے۲۸۹۰؍ میں خریداری۹۷۰؍ میں فروخت جبکہ۹۲؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح، نفٹی کی۴۸؍ کمپنیوں میں تیزی جبکہ باقی دو میں گراوٹ رہی۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو جاری مالی سال کی دوسری دو ماہی مانیٹری پالیسی کے اعلان میں اقتصادی سرگرمیوں میں جاری تیزی اورمہنگائی پر کڑی نظر رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے مسلسل آٹھوی بار پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری کے جذبات میں اضافہ ہوا اوربی ایس ای کے تمام گروپ چڑھ گئے۔
 اس دوران کموڈٹیز۱ء۰۸، سی ڈی۱ء۹۴، انرجی۱ء۹۹، ایف ایم سی جی۱ء۱۳، فائنانشل سروسز۱ء۶۵، ہیلتھ کیئر۱ء۶۵، انڈسٹریلز۱ء۸۵، آئی ٹی۳ء۳۸، ٹیلی کام۳ء۷۸، یوٹیلٹیز ۲ء۱۸، آٹو۲ء۵۳، بینکنگ۱ء۰۹، کیپٹل گڈز ۱ء۴۲، کنزیومر ڈیوریبلز۲ء۲۲، میٹلز ۲ء۱۵، تیل اورگیس۱ء۸۴، پاور۱ء۹۴، ریئلٹی۱ء۸۹، ٹیک۳ء۳۳؍ اور سروسز گروپ کے  حصص میں ۱ء۸۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔
 عالمی منڈی میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں۰ء۵۶؍ فیصد، جرمنی کے ڈیکس میں۰ء۸۴، جاپان کے نکئی میں۰ء۰۵؍ اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں۰ء۵۹؍ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۰۸؍ فیصد مضبوط رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK